عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

18imrankhkhilafscmedarkhawast.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ قوسین فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کو روکا جائے اور ایسے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف جن ہتھکنڈوں کو استعمال کررہی ہے وہ ملکی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہے،اگر ایسے ہتھکنڈوں پر ملکی ادارے کمزور ہوں گے تو بیرونی سازشیں کامیاب ہوسکتی ہیں۔


سپریم کورٹ میں دائر ایک دوسری درخواست میں عمران خان ،فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں کو فریق بنایا گیا ہے،اس درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو بھی فریق نامزد کیا گیا ہے۔

اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کی تحریک کا آغاز کیا اور اس تحریک میں عمران خان فوج، عدلیہ،الیکشن کمیشن سمیت ملکی اداروں پر الزامات عائر کررہے ہیں،
 
Advertisement

ranaji

President (40k+ posts)
اب تو سپریم کورٹ کو اس سازش پر یا مداخلت نما سازش پر یا سازش نما مداخلت پر کمیشن بنا ہی دینا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے اور باجوہ اینڈ کمپنی کا اصل روپ عوام کے سامنے آجائے
 
Sponsored Link