
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کردی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ قوسین فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کو روکا جائے اور ایسے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف جن ہتھکنڈوں کو استعمال کررہی ہے وہ ملکی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہے،اگر ایسے ہتھکنڈوں پر ملکی ادارے کمزور ہوں گے تو بیرونی سازشیں کامیاب ہوسکتی ہیں۔
سپریم کورٹ میں دائر ایک دوسری درخواست میں عمران خان ،فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنماؤں کو فریق بنایا گیا ہے،اس درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو بھی فریق نامزد کیا گیا ہے۔
اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کی تحریک کا آغاز کیا اور اس تحریک میں عمران خان فوج، عدلیہ،الیکشن کمیشن سمیت ملکی اداروں پر الزامات عائر کررہے ہیں،