سائفر کی ایف آئی اے تحقیقات سے فائدہ عمران خان کو ہوگا،ارشاد بھٹی

9irshabhticipher.jpg

سائفر کی تحقیقات کا فائدہ عمران خان کو ہوگا،جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور سہیل وڑائچ نے واضح کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سائفر پر ایف آئی اے کی تحقیقات سے عمران خان کو فائدہ ہوگا، سائفر معاملہ کا عمران خان کو فائدہ ہورہا ہے آئندہ بھی ہوگا،سائفر کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے یا ایف آئی اے عمران خان کو دونوں صورتوں میں فائدہ ہوگا۔


تجزیہ کاروں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہئے تاکہ یہ معاملہ حتمی انجام تک پہنچ سکے،ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایف آئی اے سے تحقیقات کا سیاسی فائدہ عمران خان ہوگا اور فائدہ ہورہا ہے، جب لندن سے نواز شریف ہدایت دیتے ہیں کہ سائفر کے معاملے پر عمران خان کو نہیں چھوڑنا، جب اسحاق ڈار سے کوئی ڈالر کا پوچھتا ہے تو مریم صاحبہ کہتی ہیں انکل اس کو سائفر پر ہی رکھنا ہے تو فائدہ عمران خان کو ہونا ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ جب حکومت اور تیرہ چودہ سیاسی جماعتیں وہ سارے کام چھوڑ عمران خان کے سائفر پر لگی ہوئی ہیں تو فائدہ عمران خان کو ہوگا، جب بجلی گیس مہنگائی، سیلاب اور عوام کے مسائل بھول گئے، جبکہ وزیراعظم کے دفتر سے منر واٹر کی بوتلیں چوری ہوگئیں تو فائدہ عمران خان کو ہوگا۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ سب تو کہہ رہے تھے کہ سائفر ہے ہی نہیں اور اب اسکی تحقیقات کا کہہ رہے ہیں تو فائدہ عمران خان کو ہوگا، اب اس سائفر سے نکالنا کیا ہے، ایک کاپی وزرات داخلہ کے پاس ، ایک سمری سنا ہے آرمی چیف نے عمران خان کو دی ہے تو عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے سائفر آتے رہتے ہیں، صدر مملکت کو بھیجی گئی، سپریم کورٹ کے پاس بھی ہے، اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کے پاس بھی موجود ہے،پھر سائفر چوری کی بات ہورہی ہے تو فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا،سپریم کورٹ تحقیقات کرائے، عمران خان سیاسی جنگ جیت رہا ہے۔