حکومت دوسری بارملک کودیوالیہ ہونے سےبچانے کیلئےبھیک لینے پرمجبور،کامران خان

10kamran%20han.jpg

سینئر تجزیہ کارکامران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دور میں دوسری بار ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سعودی عرب سے حقارت بھری شرائط پر بھیک لینے پر مجبور ہوئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کامران خان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں، حکومت کے پہلے سال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ، تین ارب ڈالر آئے اور آئی ایم ایف قرضوں سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا تھا ، اس وقت اس اقدام کی وجہ سمجھ آگئی تھی۔

کامران خان نے کہا کہ آپ کی حکومت کے چوتھے سال میں سعودی عرب سے ایک بار پھر تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کے آگے ہم گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے، آپ توبھیک کے اس کشکول کو توڑنے آئے تھے، الیکشن 2023 میں کامیابی اس وقت ممکن ہوگی جب معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔


سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آئی ایم بحالی پروگرام میں سخت شرائط سامنے آئیں ،ان مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی ایڑھیاں رگڑوادی گئیں، 99 فیصد شرائط پوری ہونے کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا، اقوام متحدہ اور معتبر بین الاقومی میڈیا پاکستان سے کھنچے کھنچے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی بہت سے مسائل کا شکار ہے، مغربی دنیا نے ہمیں رسمی تعلقات اور افغانستان کے ہمسائے کی حیثیت تک محدود کردیا ہے، یورپی ممالک کی پاکستان میں دلچسپی مدھم پڑچکی ہے، امریکہ سے تعلقات زمین بوس ہیں کیو نکہ ماضی میں آپ کے امریکہ سے متعلق بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
 
Advertisement

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
حکومتیں ضرورت پڑنے پر قرض لیتی رہتی ہیں...یہ کونسی بڑی بات ہے؟….
اب اگر عمران خان کسی بھی جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے تو پھر
ایسی مشکلات تو پیدا ہونگی…...اب اس میں کیا
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Imran Khan and team should consult with him for country financial difficulties and policies. As he and his boss aka land mafia (Mai Amir Daku). Or at least should ask Mr. Desprado
ہاہاہا...بزرگ کہتے ہیں ایسے کتے بھونکتے رہتے ہیں اور کاروان چلتا رہتا ہے….دراصل
کتے اپنے تجسس کی وجہ سے پوچھنا چاہتے ہیں آپ کون ہیں اور اس وقت کہاں جا رہے ہیں؟.
اگر آپ رک کر اپنا نام اور یہ کہ آپ اس وقت کہاں اور کونسے کام سے جا رہے ہیں بتا دیں تو کتے دم
ھلانے لگتے ہیں…..اب اس میں کیا 😁
 
Sponsored Link