حکومتی اتحادی حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کرچکےہیں،صرف اجازت کا انتظار ہے،بھٹی

12bhatti%D8%B3%DA%BE%D8%B9%DA%BE%D8%A8%D8%A7%D8%B2%D8%B9%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%AF%DB%8C.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حکومتی اتحادی نے حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، صرف پارٹی کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ایک غیر فطری اتحاد تھا جس میں لوگوں کو مجبورا شامل کیا گیا تھا، میری آج ایک اتحادی سے بات ہوئی ہے ان کا بس چلے تو آج رات کو حکومت سے نکل جائیں، وہ کہتے ہیں جس طرح دھاندلی ہوئی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اگر یہی صورتحال رہی تو ہم آئندہ انتخاب ان کے ساتھ مل کر نہیں لڑسکتے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس حکومتی اتحادی کا کہنا ہے کہ وہ فیصلہ کرچکے ہیں مگر کچھ لوگ انہیں انتظار کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں، وہ ذہنی طور پر اس حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں، اب جیسے ہی انہیں اجازت ملتی ہے، مطلب اپنی جماعت یا پارلیمانی پارٹی کی اجازت تو اس فیصلےپر عمل درآمد ہوجائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا تھا کہ شہباز شریف چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں اور مسلسل رابطے میں ہیں، ان کی ملاقاتیں ایک اہم ترین شخصیت کے سسر اور قریبی عزیز نے کروائی ہیں، میری باتوں کی تصدیق شیخ رشید نے بھی کردی ہے کہ شہباز شریف ڈیل میں ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اللہ کرے میرے خدشات غلط ہوں ، مگر 1995 میں پاکستان کے اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والے شخص نے میرے سامنے آج کی صورتحال کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ صورتحال اچھی نہیں ہے، امریکہ نے رجیم شہباز شریف یا زرداری کے مقدمات ختم کرنے کیلئے نہیں کیا، اس کے پیچھے ان کےاپنے بھی کچھ مقاصد ہیں، سعودی عرب میں امریکی صدر کی آمد کےبعد ایک اہم پیغام بھی موصول ہوگیا ہے۔
 
Advertisement

ranaji

President (40k+ posts)
یہ باجوے کی اجازت کا انتظار کر رہے ہی ہیں لیکن سازشی کبھی نہیں چاہتا کہ اسکی سازش فیل ہو اس لیے باجوے ان کو مجبور کررہا ہے حکومت کا اتحادی رہنے کے لئے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوا ڈاکٹرائن میں آئین کی بتی بنا کر پتہ نہیں کس کس کو دی جاتی ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
امریکہ کا اصل ایجنڈا ہے باجوے کی مدد اور اس کی سازش سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ُاور فلسطینیوں کی قربانیوں اور شہیدوں کے خون سے غداری
انڈیا سے تجارت کی بحالی ُاور کشمیریوں کے شہدا کے خون کا سودا اور مقبوضہ کشمیر کو بھولنا
اور پاکستان کو بینک کرپٹ کرا کے یا خانہ جنگی کراکے پاکستان کی نیو کلئیر پاور کو نیوٹرالائز کرانا اور ایٹمی اثاثوں سے محروم کرنا یہ تینوں باتیں امریکہ، اسرائیل ، انڈیا اور باجوہ کی مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کی یہ سازش انشا اللہ انکے پچھواڑے سے نکال کر عوام یہ سازش ناکام بنائیںگے انشا اللہ
 
Sponsored Link