مولانا فضل الرحمان نے باقاعدہ اسلام آباد پر حملے کی تیاری شروع کردی اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کیلئے ڈنڈے تیار کرلئے گئے جس سے وہ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں پر حملہ آور ہوں گے۔۔ جے یو آئی ف کے کارکنوں کو باقاعدہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے لڑنے کیلئے تربیت بھی دی جارہی ہے، ریہرسلیں کرائی جارہی ہیں۔
مولانا کے تازہ بیانات دیکھیں تو اس سے بھی ارادے ظاہر ہوتے ہیں کہ ہمیں چھیڑا گیا تو کوئی اپنے گھروں میں محفوظ نہیں رہے گا۔ جے یو آئی ف کے رہنما بھی باقاعدہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں کہ ہم اسلام آباد کو میدان جنگ بنادیں گے۔ اگر ہمیں روکا گیا تو ہم پورا ملک میدان جنگ بنادیں گے۔ پہیہ جام کردیں گے
مولانا فضل الرحمان اگر اسلام آباد پہنچتے ہیں تو مقاصد پورے نہیں ہوں گے لیکن اگر پولیس کی طرف سے کاروائی ہوئی ، جمعیت کے کارکنوں پر تشدد ہوا اور پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا تصادم ہوا تو مولانا فضل الرحمان کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔ میڈیا پہلے ہی مولانا فضل الرحمان کو بہت سپورٹ کررہا ہے۔ یہ میڈیا لوگوں میں میڈیا کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔