بین الاقوامی سازش کے تحت اس ملک کو معاشی طور پر ڈبو دیا گیا ہے،محسن بیگ

14%D9%85%DB%81%DA%BE%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%A8%D8%A7%DB%8C%DA%AF%D8%AA%D8%A7%D9%86%D9%82%D8%B9%D8%B9%D8%AF.jpg

ماہر معیشت اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت آجائے اگلے 10 -15 سال عوام کیلئے مشکلات کم نہیں ہوسکتیں۔

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میں آج یہ پیش گوئی کررہا ہوں کہ کوئی بھی حکومت آجائے وہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرسکتی جس سے کہ عوام کی بھلائی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اگلے 10-15 سالوں میں سخت گھونٹ پینے پڑیں گے، حکومت میں کوئی بھی پارٹی آجائے وہ عوام کو موجودہ معاشی سیٹ اپ کو رکھتے ہوئے کوئی سہولت نہیں دے سکتی۔


شبر زیدی نے کہا کہ موجودہ معیشت کے جو خدوخال ہیں یہ معیشت جس بھی پارٹی کو وفاقی حکومت کے ساتھ ملے گی وہ 6 مہینے بعد آپ کو روتا ہوا ہی نظر آئے گا، اس کی وجہ حکمران کی کمی کوتاہی بھی نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت ڈس فنکشنل ہوچکی ہے اس کے پاس اپنے اخراجات کی مد میں خرچ کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا تعلق تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ نہیں ہے، کیونکہ وفاقی حکومت کے پاس تو پیسے ہی نہیں ہوتے، آپ اخراجات اٹھا کر دیکھ لیں اور ٹیکس کلیکشن دیکھ لیں جس میں سے آدھے تو اسی وقت صوبوں کو منتقل ہوجاتے ہیں، موجودہ سسٹم میں وفاقی حکومت کو چلانا ناممکن ہے۔

پروگرام میں شریک صحافی وتجزیہ محسن بیگ نے کہا میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ ملک معاشی طور پر ڈبو دیا گیا ہے، اس میں بین الاقوامی سازش بھی ہے اور کچھ ہمارے مہربانوں کا ہاتھ بھی ہے، اس ملک کی معیشت کو جان بوجھ کر ایسے مقام پر لایا گیا ہے کہ یہ آگے نہ چل سکے۔

https://twitter.com/x/status/1486004432936579082
انہوں نے مزید کہا کہ ان ساڑھے تین سالوں میں جو کچھ ہوا یہ ماضی کی نسبت زیادہ اسپیڈ میں تھا، شبر زیدی کو بھی لایا گیا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی جاسکیں ، انہوں نے مالی کرپشن کی نشاندہی کی تو انہیں خاموش کروادیا گیا۔

محسن بیگ نے کہا کہ اصل مسئلہ ہی مالی کرپشن ہے اور یہ ہماری روز مرہ زندگی میں رچ بس گئی ہے اور اب تو یہ ہمارا کلچر بن گیا ہے بس وہ کرپشن نہیں کررہا جس کا ہاتھ نہیں پڑرہا،مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تو کرپشن میں اضافہ بھی ہونا ہی تھا۔
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
In haram Zedon ko yaad nahi aaya jab zardari are ganja llootmar kerty rhy. Yeh kutti ke bachay harami sahafi haram per panay walay jutty hain