اگلے مارشل لا کا منظر نامہ

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)

بظاہر ففٹی ففٹی امکان ہے کہ مارشل لا لگ جاے گا یا سسٹم چلتا رہے گا. معاشی دہشت گردوں کو ریلیف دینے کے ایک یا دو کیس وقوع پذیر ہو گئے تو سمجھیں مارشل لا لگنے کا امکان نوے فیصد سے اوپر ہو جاے گا. اگر ایسا ہوتا ہے تو منظر نامہ کیا ہوگا اس پر اپنی راے دیجیے.

پچھلے مارشل لا کا منظر نامہ بھی ذرا دہرا لیتے ہیں:

سال ١٩٩٨
میاں نواز شریف کی دو تہائی اکثریت کی حکومت
سب سے طاقتور حریف بینظیر بھٹو کو سیاسی مقدمات کا سامنا
آصف زرداری جیل میں
اپوزیشن تقریباً صفر
انٹرنیشنل لیول پہ ٹھنڈ. نہ تو القاعدہ نہ نائن الیون ابھی ہوا.
ڈھائی سالہ نواز حکومت کی عوام میں کسی حد تک عدم مقبولیت، باوجود ایٹمی دھماکوں کے
نواز حکومت کی فوج سے چپقلش (جہانگیر کرامت ایشو، کارگل)

اور مارشل لا لگ گیا

مارشل لا کے حالات اور اثرات

شروع میں عوام کی طرف سے چپ کا روزہ
القاعدہ کا عروج اور نائن الیون
افغانستان پر امریکی حملہ
طالبان حکومت کی حمایت میں پاک افغان دفاعی کونسل کا قیام جو آگے چل کر متحدہ مجلس عمل بنی
مشرف حکومت کی آزاد خیال پالیسیوں سے عوام کا مذہبی تنظیموں کی طرف جھکاؤ
متحدہ مجلس عمل کی الیکشنز میں کامیابی
مذہبی شدت پسندی میں اضافہ جبکہ پچھلے مارشل لا کے برعکس اس دفعہ حکومت روشن خیال اور عوام مذہبیت کی طرف مائل
امریکی حمایت میں فوج کا قبائلی علاقوں میں آپریشن
ڈرون حملوں کا آغاز اور عوام میں غم و غصہ

اور پھر افتخار چودھری اور لال مسجد اور بگٹی اور دہشت گردی اور القاعدہ اور سی آئ اے اور ٹی ٹی پی اور ملک کی تباہ حالی

اب ہے ٢٠١٥

ایک بار پھر میاں نواز شریف کی دو تہائی اکثریتی حکومت
اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی اور حکومت کا گٹھ جوڑ
تحریک انصاف کی صورت میں طاقتور حکومتی مخالفت
عوام کی نواز حکومت اور تحریک انصاف کی حمایت میں بٹی ہوئی خلیج
انٹرنیشنل سین پر القاعدہ ٹھنڈی جبکہ داعش کی صورت میں بڑھتا ہوا عفریت
مشرق وسطیٰ میں حالات دگر گوں
روس اور ترکی کا تنازعہ
اوباما انتظامیہ کا آخری سال
پاکستان کے اندر طالبان کے خلاف فوج کا کامیاب آپریشن
کرپٹ سیاستدانوں کو تحفظ دینے کے خدشے پر حکومت اور فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج
معیشت کی مشکوک صورت حال
پاک چین اکنامک کاریڈور کی صورت میں کچھ اچھی امیدیں

اس پاس منظر میں جبکہ مارشل لا کا امکان ابھی پچاس فیصد اور ہر گزرتے دن کہ بعد بڑھنے کی طرف گامزن ہے، اس صورت حال میں اگر مارشل لا لگتا ہے تو:

سوال ١: سیاسی اور عوامی رد عمل کیا ہو گا ؟
سوال ٢: مارشل لا حکومت کی اسٹرٹیجی کیا ہو گی؟
سوال ٣: اس مارشل لا کے اثرات کیا ہوں گے ؟
سوال ٤: موجودہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا مستقبل کیا ہو گا؟
 
Last edited by a moderator:

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
آج تو تم بھی شاہد مسعود لگے ہو،بس "آنے والے دنوں" کا ذکر رہ گیا ہے۔

جوابات۔ا۔

,"سیاسی در عمل پھوس پھوسے بیانات اور ٹھس،عوامی درعمل "جیسے کچھ ہوا ہی نہیں

۔ ۲۔نعرہ احتساب،لیکن کچھ عرصے کے بعد وہ بھی داپڑدوس،

۔۳۔۔۔۔جواب قبل از وقت ہو گا

۔۴۔ وقتی طور یر شکست وریخت ہوگی
 
Last edited:

yahya.khan

Minister (2k+ posts)
یہ مارشل لاء کا سارا ڈرامہ اس لئے رچایا جا رہا ہے کہ راحیل صاحب کو اور نوکری کرنی ہے اور حکومت کا ارادہ نہیں کہ راحیل کو ایکسٹینشن دی جاے

ورنہ ملک کے حالت پہلے سے بہتر ہیں
اور نواز شریف نے الیکشن کے بعد بار بار لوکل الیکشن جیت کا یہ ثابت کیا ہے کہ لوگ اس کو پسند کرتے ہیں

اور فوج کو اصل تکلیف یہی ہے کہ سویلین پھر سے مضبوط ہو رہے ہیں
 
WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
جناب
اگر زر اور شر ایک دوسرے کی تشریفن بچاؤ کا کھیل اسی طرح کھیلتے رہے
تو بوٹ ان کی دم پر آوے ہی آوے

بھٹو کی پھانسی پر صرف لیاری میں چند لوگ احتجاج کے لیے نکلے
نورے کی گرفتاری پر پٹواری گھوڑے بیچ کر سو رہے

لہذا

اب کے بھی میڈیا ہی چیخ و پکار مچائے گا باقی کسی قیمے والے نان خور یا گھڑی خدائی مجاور
نے نہیں نکلنا ، ہاں خان وختہ ضرور ڈالے گا

گیم سیٹ ہے ، موجودہ اسمبلیاں فارغ ، مارشل لاء نہیں آئے گا
کیسے ؟؟

اس پر ابھی بات نہیں کروں گا
وقت کا انتظار ہے پھر تمام دوست خود بہ خود سمجھ جائیں گے
میرا ذاتی خیال یہی ہے ، جو غلط بھی ہو سکتا ہے

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

(bigsmile)لگتا ہے میری طرح آپ نے بھی شاہد مسعود کے آخری تین / ٣ پروگرام بغور دیکھیں ہیں
(hmm)ویسے ایک بات پر غور کریں ، عالمی منظر نامے پر بڑی ممکنہ تبدیلیوں سے پہلے ہی پاکستان میں مارشل لاء کیوں لگ جاتا ہے ؟
(sing)مزید ! مارشل لاء سے زیادہ مرضی کے مطابق / من چاہا سیاسی ایڈمنسٹریٹر بھی ایک امکان ہے

سوال ١: سیاسی اور عوامی رد عمل کیا ہو گا ؟

کوئی خاص نہیں ، سیاسی رد عمل صفر ہو گا ، عوامی ردعمل مثبت ہو گا ، البتہ درجہ حرارت منفی ہو گا

سوال ٢: مارشل لا حکومت کی اسٹرٹیجی کیا ہو گی؟

پاک چائینہ اکنامک کوریڈور ، اس وقت سب سے بڑی سٹریٹجک ضرورت ،
ہاں ! داعش کی "پروڈکٹ" بھی مکمل تیار ہے ، اس پر بھی ہماری خدمات کی اشد ضرورت ہے

سوال ٣: اس مارشل لا کے اثرات کیا ہوں گے ؟

کچھ کہنا مشکل ہے ، البتہ ہر مارشل لاء کی طرح عوام کے لیے "ریلیف" ہو گا

سوال ٤: موجودہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا مستقبل کیا ہو گا؟

سیاست دانوں کی ایک بڑی کھیپ کا مکمل صفایا ہو جاے گا ، نوجوان سیاستدان مارشل لاء کی نرسری سے فیض یاب ہوں گے ، سیاسی کلچر میں بہت سی بنیادی تبدیلیوں کا امکان ہے ، پیپلز کو مزید کیا نقصان ہونا ہے ، البتہ مسلم لیگ تتر بتر ہو سکتی ہے ، تحریک انصاف میں ایک مضبوط گروپ ، مارشل لاء کی مکمل معاونت کی حمایت کرے گا

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

اب اگر فوج نے یہ حرکت کی تو عوام اس کی وردی اتار کر ان کی پر جوتے ماریں گے ۔۔۔
انڈیا سے جوتے کھانے کی عادت ہے ۔ اب عوام سے بھی کھائیں گے۔۔۔

یہ ہیں اصل غدار وطن۔ پاکستان کے مجرم۔ چار جرنیل سولی پر لٹک گئے تو باقی کی پتلون ویسے ہی گیلی ہو جانی ہے ۔۔۔

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
na democracy na marshal law.... iss mulk ka ilaj in main se koi bhi nahi... ye sirf apni apni 9-10 sala term lene aatay hain.... next term 2017-18 main start hoti dikhai deti hai... laikin shaid 2016 main bhi kionkeh 2016 USA elections ho rehe hain. republicans aati hai to pakistan main marshal law hota hai or democrates main pakistan ki so called awami hakoomat.... jitna farq democrates or republicans main otna hi pakistani democracy or dictatorship main.....

1999 main nawaz aaj se ziada popular tha..... drama banaya bhi to musharaf ke jahaz ka..... musharaf ne bhi ehtesaab ka naara lagaya or sharif family ko bima ahl-e-ayal-o-maal-asbaab saudia bhaij dia.... lahore main mithaian main ne khud btati dekhn jab musharaf aaya....... phir ehtesaab kahan hua? wohi q leage, wohi MMA, wohi MQM.... haan 3 chehray new aay. qadri, IK or aleem khan....

aaj ki siasat main bhi wohi 3 new faces..... nawaz ki hakoomat pehli 2 terms se bhi buri....aaj koi maqbooliat bhi nahi.... faraq sirf itna ke saaray chor aik saath.... wohi army or wohi world politics..... kal afghan, aaj shaam..... saudia ka 1.5bilion ka tohfa or rahil ka latest dora-e-saudia-o-USA....

chehra badal bhi jaay to faraq nahi perta....jab tak koi achhi niat ka insaan hakoomat main nahi aata.. IK aik aisa chehra tha.... per oos ke camp main bhi bohat se mufad parast..... dekhain ye mufad parast next year kis party ka rukh kerte hain..... jaisay mian azhar ko saamnay la ker jitwa chauhdrion ko dia..... army wohi aik baar phir se PTI ke saath kere gi......

IK kal bhi akaila tha.. aaj bhi akaila..... or shaid anay walay kal main bhi
 
Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)

اب اگر فوج نے یہ حرکت کی تو عوام اس کی وردی اتار کر ان کی پر جوتے ماریں گے ۔۔۔
انڈیا سے جوتے کھانے کی عادت ہے ۔ اب عوام سے بھی کھائیں گے۔۔۔

یہ ہیں اصل غدار وطن۔ پاکستان کے مجرم۔ چار جرنیل سولی پر لٹک گئے تو باقی کی پتلون ویسے ہی گیلی ہو جانی ہے ۔۔۔

Wese khuda na khasta lag gia martial law to tumhari dehari to affect nahi ho ghi?
 
MashraQi Larka

Minister (2k+ posts)
مارشل لاء تب ہی لگے گا جب امریکہ نے لُچ فرائی کرنا ہوگا اِس خِطے میں۔ 80 کی دہائی میں جب سوویت وار تھی تب بھی مارشل لاء تھا، 2001 میں جب امریکہ نے افغانِستان میں لچ فرائی کرنا تھا، تب بھی مارشل لاء لگا ہوا تھا۔۔
اور اب مارشل لاءلگا تو ایک تو پاک چائنہ اِکنامک کاریڈور متاثِر ہوگا، دوسرا پھر۔۔ آج جکل داعِش کو لانے کی بھی تیاریاں ہو رہی ہیں تو ہو سکتا ہے جس طرح ٹی ٹی پی کو اِتنا منظم/طاقتور کیا ہے، داعِش کو بھی کیا جاۓ۔آخِر کو امریکہ نے بھی تو پاکستان میں رہنا ہے نا۔۔
 
جمہوریت قائم رہے گی اور موجودہ پانچوں اسسمبلیاں بھی نہیں ہوں گی
گویا کہ
جمہوریت کے منہ پر جمہوریت کی چپیڑ ہو گی
زر و شر اور حواریوں کا پیٹ پھاڑ ، مال نکال احتساب بھی
ساتھ بونس ہو گا
;)​
 
remykhan

Chief Minister (5k+ posts)
I am not in support of martial law but under the present circumstance where lawlessness is at its peek, criminals are being released, never seen such a lousy governance in horrible history of Pakistan.
 
MashraQi Larka

Minister (2k+ posts)

جناب
جمہوریت قائم رہے گی اور موجودہ پانچوں اسسمبلیاں بھی نہیں ہوں گی
گویا کہ
جمہوریت کے منہ پر جمہوریت کی چپیڑ ہو گی
زر و شر اور حواریوں کا پیٹ پھاڑ ، مال نکال احتساب بھی
ساتھ بونس ہو گا
;)

ایک تو لوگوں کو خوش فہمی بہت ہے کہ مارشل لاء سے احتساب ہوگا۔بونس زر و شر کا پیٹ پھاڑ احتساب نہیں، بلکہ پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کا تعطل اور داعِش کی پیدا وار ہوگی۔
 
macbeth

Minister (2k+ posts)
جنرل صاحب نے بھی لوگوں کو جیپ کی بتی پیچھے لگا رکھا ہے۔۔۔مارشل لاء لگان واسطےایہڈا چنگا تے نِگّر موسم اے۔۔
۔پوہ ماگھ دیاں لمیاں راتاں۔۔
کرپٹ ٹِنڈاں تے بوٹ پوش لاتاں۔۔
۔گرمیاں وچ مچھر لڑسی۔۔۔
شیر روسِی، مار مار کُرلاساں۔۔
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
اصل میں حکمرانوں کی عادتیں فوجیوں والی ہیں ، آمریت جمہوری ہو یا فوجی ، اثر موجود ہے ، اس لئے شریف اور زرداری خاندان کو عوام پر رحم کرتے ہوئے اپنی خاندانی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور عام لوگوں کو اپنی جماعت میں رائے اور حکمرانی کا حق دینا ہوگا ، دوسری بات جب عوامی جمہوریت ، خاندانی نہیں ،مضبوط ہو تو غیر ملکی طاقتیں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے سوچتی ہیں
 
shami11

Minister (2k+ posts)
بابا سائیں آپ تو بوہت پہنچے ہووے لگ رہے ہیں - کچھ ہم پربھی پھونک شونک مارے

جناب
اگر زر اور شر ایک دوسرے کی تشریفن بچاؤ کا کھیل اسی طرح کھیلتے رہے
تو بوٹ ان کی دم پر آوے ہی آوے

بھٹو کی پھانسی پر صرف لیاری میں چند لوگ احتجاج کے لیے نکلے
نورے کی گرفتاری پر پٹواری گھوڑے بیچ کر سو رہے

لہذا

اب کے بھی میڈیا ہی چیخ و پکار مچائے گا باقی کسی قیمے والے نان خور یا گھڑی خدائی مجاور
نے نہیں نکلنا ، ہاں خان وختہ ضرور ڈالے گا

گیم سیٹ ہے ، موجودہ اسمبلیاں فارغ ، مارشل لاء نہیں آئے گا
کیسے ؟؟

اس پر ابھی بات نہیں کروں گا
وقت کا انتظار ہے پھر تمام دوست خود بہ خود سمجھ جائیں گے
میرا ذاتی خیال یہی ہے ، جو غلط بھی ہو سکتا ہے

shami11

Minister (2k+ posts)
خاندانی سیاست ختم ہو نہی سکتی کیونکہ پھر یہ لوگ ملک سے بھی غداری کر دیں گے - آپ نے دیکھا نہی یہ لوگ باری لگا کر پھر ملک سے چلے جاتے ہیں - ان کا پاکستان میں ہے ہی کیا جو ان کو غرض ہو گی ٠ حکومت کرو اور کمیشن بنائو اور نکلو

اصل میں حکمرانوں کی عادتیں فوجیوں والی ہیں ، آمریت جمہوری ہو یا فوجی ، اثر موجود ہے ، اس لئے شریف اور زرداری خاندان کو عوام پر رحم کرتے ہوئے اپنی خاندانی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور عام لوگوں کو اپنی جماعت میں رائے اور حکمرانی کا حق دینا ہوگا ، دوسری بات جب عوامی جمہوریت ، خاندانی نہیں ،مضبوط ہو تو غیر ملکی طاقتیں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے سوچتی ہیں
 
ualis

Minister (2k+ posts)
Bar Bar dhons danda aur dhandhli say jeet kar yeh chamoona apnay aap ko mashoor/mazboot samjhta hay? Aisay jaisay nikammay jahil insaan nay Pakistanio ki izzat khak may mila di hay. yeh jali pm parchi kay bay gher doo jumlay nahi bol sakta. Jahil noora aur us kay jahil kapooray