نئی دہلی/اسلام آباد: بھارت میں پاکستان کے معروف کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تازہ پیش رفت میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ اقدام پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد ایک "قانونی درخواست" کے تحت کیا گیا، جس کے تحت متعدد پاکستانی کرکٹرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کر دی گئی۔ بھارتی صارفین کو ان اکاؤنٹس...