atensari
(50k+ posts) بابائے فورم
خدا کا خوف کرو یار ایسے ہی اپنی طرف سے تاویلیں نہ بنایا کرو.
تمام عسائیوں کے لئے قرآن میں نصاریٰ کا لفظ استعمال ہوا ہے ،
حضرت عیسیٰ کے حواری کیا زندہ تھے نبی کریم کے دور میں جب یہ آیات اتری؟
تَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ ءَامَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ ءَامَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَى ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ
بیشک مومنین کے بد ترین دشمنوں میں تم یہود اور ہنود کو پاؤ گے اور ان کو مومنین سے قریب ترین پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم عیسائی ہیں کیوں کہ ان میں علم لوگ ہیں اور درویش ہیں. اور وہ غرور نہیں کرتے.
پھر اگر یہ لوگ عیسائی ہیں تو پھر یہ کون ہیں جن کے لئے پھر قرآن نصاریٰ کا لفظ استعمال کرتا ہے ؟
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ.
اے ایمان والو، یہود اور نصاریٰ کو اپنا دوست مت بناؤ ، جو اپس میں دوست ہوں ، اور جو تم میں سے ان سے دوستی رکھے گا ، ان ہی میں سے ہو جائے گا. اور الله ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
ان دونوں آیات میں تثلیث پرست مخاطب میں. حضرت عیسی، اصحاب کہف و اخدود کو "نصرانی" کہہ کر مخاطب نہیں کیا گیا