Women in west now learning eastern way of life. Admits its win win.

CanPak2

Minister (2k+ posts)
میں شادی بچانے کیلیے تابعدار بیوی بن گئ


_92824836_868ed4b5-f3c2-468e-ab52-3ba10f9c0473.jpg


میری شادی کی ناکامی میں میرا بھی ہاتھ ہے، اس احساس نے میری آنکھیں کھول دیں۔

کیلی فورنیا کی باسی کیتھی مرے کہتی ہیں کہ انھوں نے جب اپنے شوہر کو کنٹرول کرنے کی کوشش چھوڑ دی تو وہ اپنی شادی بچانے میں کامیاب ہو گئیں۔
اپنے آپ کو حقوقِ نسواں کی علمبردار کہنے کے باوجود وہ متنازع کتاب دا سرینڈرڈ وائف کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اس پر خود بھی عمل کرتی ہیں۔ اس کتاب میں خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ہر بات پر تنگ کرنا بند کریں اور ان کے ساتھ زیادہ عزت سے پیش آئیں۔
کیتھی مرے اپنی کہانی کچھ اس طرح بیان کرتی ہیں:
جب میری پہلی شادی ہوئی تو 26 سال کی عمر تک میری طلاق ہو چکی تھی۔ 32 سال کی عمر میں نے دوسری شادی کی مگر جلد ہی میں نے خود کو اپنے شوہر کے ساتھ شدید لڑتے ہوئے پایا۔
ہماری لڑائی کی اصل وجہ اکثر یہ ہوتی تھی کہ میرے خیال میں میرا شوہر بچے پالنے کے بارے میں بالکل بے وقوف ہے۔ ہم پیشوں کے بارے میں بھی لڑتے تھے۔ یہاں تک کہ ہماری اس بات پر بھی لڑائی ہو جاتی تھی کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کتنی مرتبہ سوئیں۔
میں ایک نجی سکول میں چیف فنانس افسر تھی اور اپنے بچوں کے سکول پر رضاکارانہ طور پر بھی کچھ وقت دیتی تھی۔ میرا شوہر ایک تعمیراتی کمپنی میں سیلزمین کا کام کرتا تھا۔ مگر میں گھر کی بریڈ ونر یعنی فیملی کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ تھی اور میں ایسے برتاؤ کرتی تھی جیسے میں فیملی کی حاکم ہوں۔
میں کسی کو بھی نہیں بتاتی تھی کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہر وقت لڑتی رہتی ہوں۔ میں شرمندہ اور غصے میں تھی۔
میرا شوہر اکثر ٹی وی ہی دیکھتا یا ہمارے پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلتا رہتا تھا اور ادھر میں اس کی جانب سے میری ضرویات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے غصے میں چیختی رہتی تھی۔ مردوں کو تو صرف ہم بستری چاہیے ہوتی ہے نا؟ مگر میرے شوہر کو وہ بھی نہیں چاہیے تھی۔ یہ بہت برے دن تھے۔
جتنا میں اپنے شوہر کو بتاتی کہ وہ کیسا ہونا چاہیے، وہ اتنی ہی کم کوشش کرتا تھا۔ پھر میں اسے زبردستی کونسلنگ کے لیے لے گئی۔ وہ بھی کام نہ آیا۔
پھر میں اکیلی کونسلنگ کے لیے گئی اور وہاں اپنے شوہر کی شکایات لگاتی رہتی تھی۔ ہزاروں ڈالروں کے خرچے کے بعد میں نے خود کو ایک بار پھر طلاق کے قریب پایا۔
میں روئی، چیخی چلائی، لڑی، اور یہی امید کرتی رہی کہ وہ ٹھیک ہو جائے گا مگر ایسا نہ ہوا۔ میں نے ورزش کر کے اپنا وزن کم کیا اور دوسرے مرد مجھے توجہ دینے لگے۔ مگر مجھے پتہ تھا کہ میں اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتی تھی، اسی لیے میں ہمیشہ خود کو مظلوم سمجھتی تھی۔
_92824837_4309f7b8-372d-4fa3-8db9-46bde3e5c006.jpg

عورتیں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ کیا میرا انداز خود کو بے وقوف بنا لینا یا تابعدار بیوی بنانا ہے؟ میں کہتی ہوں میں ایک فیمنسٹ ہوں۔ اس لڑائی میں ہتھیار ڈال دینے کا مطلب ہے کہ میرے پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ آپ اپنے علاوہ کسی اور کو بدل نہیں سکتے۔ اور یہ ایک احساس آپ کو اور زیادہ طاقتور بناتا ہے۔

میں اپنی شادی ختم کرنے والی تھی جب میں نے کتاب دا سرینڈرڈ وائف اٹھائی۔ دیکھیں سکول میں تو آپ کو نہیں بتایا جاتا کہ ایک کامیاب شادی کیسے چلانی ہے اور میری زندگی میں دیگر خواتین بھی اپنے راز نہیں بتا رہی تھیں۔
میری شادی کی ناکامی میں میرا بھی ہاتھ ہے، اس احساس نے میری آنکھیں کھول دیں اور میری انا کو دھچکہ لگا۔ مگر اس آگہی میں طاقت تھی۔
مجھے خبر بھی نہیں تھی کہ میں اپنے شوہر کی بےعزتی کرتی تھی یا کہ میں اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی تھی یا اس پر طنز کرتی تھی۔

مجھے یہ احساس ہی نہیں تھا کہ اپنی خوشی کی میں خود ذمہ دار ہوں۔ میں سمجھتی تھی کہ میرے شوہر کو مجھے خوش کرنا چاہیے۔کیتھی مرے

میں سمجھتی تھی کہ میں منطقی اور مددگار ہوں۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ مردوں کے لیے عزت آکسیجن کی طرح ہوتی ہے، اسی لیے میرا شوہر میرے ساتھ سونے کا بھی خواہاں نہیں تھا۔
میں وہ دن کبھی نہیں بھولوں گی جب پہلی بار میں نے اپنے شوہر سے بدتمیزی کے لیے معافی مانگی یا بچوں کے سامنے اسے درست کرتی تھی۔ یا وہ دن جب میں نے اسے اپنی مرضی سے کچھ کرنے دیا جبکہ ماضی میں میری اس بارے میں بہت سخت رائے تھی کہ وہ کیا کرے۔
میں نے اپنے شوہر کو اس بات کی عادت ڈال دی تھی کہ وہ مجھ سے ہر بات کی اجازت لے۔ اور پھر میں یہ شکایت کرتی تھی کہ وہ خود کوئی فیصلے نہیں کرتا!
میں نے اپنے شوہر کے فیصلوں کا کنٹرول چھوڑ دیا اور اس کے بجائے اپنی خوشی پر توجہ دینے لگی۔ میں اس کی ماں کم اور ساتھی زیادہ ہو گئی۔
ہماری لڑائی کم سے کم ہونے لگی اور میرا شوہر کبھی میرا ہاتھ پکڑنے کے لیے یا مجھے بوسہ دینے کے لیے میرے قریب آنے لگا۔
مجھے یہ احساس ہی نہیں تھا کہ اپنی خوشی کی میں خود ذمہ دار ہوں۔ میں سمجھتی تھی کہ میرے شوہر کو مجھے خوش کرنا چاہیے۔
عورتیں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ کیا میرا انداز خود کو بے وقوف بنا لینا یا تابعدار بیوی بنانا ہے۔ میں کہتی ہوں میں عورتوں کے حقوق کی علمبردار ہوں۔ اس لڑائی میں ہتھیار ڈال دینے کا مطلب ہے کہ مجھ پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ آپ اپنے علاوہ کسی اور کو بدل نہیں سکتے۔ اور یہ ایک احساس آپ کو اور زیادہ طاقتور بناتا ہے۔


 
Last edited by a moderator:

asifA1

Minister (2k+ posts)
What does one expect??
When all secular women go for online dating instead of marriage and having children??
Their population are degraded in birth to newborns by foreign immigrants at any given day.
 

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
ایک گھر میں پلنے والے بہن بھائی ایک جیسے نہیں ہوتے تو دو الگ الگ خاندانوں، ماحولوں اور علاقوں میں پلے بڑھے اور پھر شادی کے بندھن میں جڑنے والے ایک جیسی طبیعتوں کے ملک کیسے ہو سکتے - اس رشتے میں میاں اور بیوی دونوں کو ہی کچھ نہ کچھ جھکنا پڑتا ہے - جو بھی دوسرے کو زور زبردستی اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہیے گاوہ اس کو توڑنے کا ہی سبب بنے گا - مغرب میں تو شائد انسان کی اپنی ہی زندگی اس کے لیے سب سے زیادہ عزیز ہوتی ہے لیکن بچے جہاں کے بھی ہوں ان کے والدین کے کشیدہ تعلقات یا علیحدگی کا اثر ان پر برا ہی پڑتا ہے -
 

Back
Top