یہ وہ مجاہد ہیں جو عوامی جلسوں میں ، ٹی وی انٹرویوز اور پریس کانفرنسز میں تو بڑے بڑے اعلانات کرتے، دعوے کرتے، بھڑکیں مارتے، سینہ تان کر للکارتے ہیں ، لیکن پردے کے پیچھے یہ جی ایچ کیو ہوتے، وہاں جا کر منت ترلا کرتے، پاؤں پڑ جاتے، ہمیں بچا لو۔ یہ کہتے ہم نے عمران خان سے این آر او نہیں مانگا، بالکل سچ کہتے ہیں ، این آر او تو جی ایچ کیو سے مانگا جاتا ہے، آخر فوج کی پیداوار فوج سے ہی امیدیں لگائے گی۔جس طرح اینٹ سے اینٹ بجانے والے کی خود اینٹ بج گئی اسی طرح خلائی مخلوق کہنے والا پاکستان کی خلاء سے باھر بھاگتا پھر رہا ہے۔