پاکستان افغانستان کو غیرمستحکم نہیں کر رہا، پرامن افغانستان کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کی، وزیر خارجہ کا سینیٹ میں پالیسی بیان، کہتے ہیں افغانستان سے دہشتگرد گروپ پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کروا رہا ہے جو کہ بڑا حساس مسئلہ ہے، بھارت کے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات چل رہے ہیں اور وہ پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں طرف سے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی بھارتی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، بھارتی پالیسی خطے کے امن کے لئے نقصان دہ ہے اور وہ ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بھارت دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے تحت استعمال کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے ایوان بالا کو یہ بھی بتایا کہ ان کا امریکہ کا دورہ منسوخ نہیں ہوا تاہم، دورے کی تاریخ طے ہونا ابھی باقی ہے، کہتے ہیں دیگر ممالک کے دورے بھی ہوں گے، واشنگٹن کی امداد کے بغیر بھی گزارا کر سکتے ہیں۔
Source: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/402715