PAINDO
Siasat.pk - Blogger
کراچی: سعودی قونصل خانے پر حملہ
گزشتہ دنوں بھی کراچی میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا
کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سعودی عرب کے قونصل خانے پر دو دستی بم پھینکے ہیں لیکن ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
شہر کے جنوبی علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ حملہ بدھ کے سہ پہر کیا گیا۔ اس کی تصدیق کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ساؤتھ اقبال محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کی۔
ڈی آئی جی اقبال محمود نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے ہوئے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خیابانِ حافظ پر واقع سعودی قونصل خانے پر دو دستی بم پھینکے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی قونصل خانے کی اس عمارت میں قونصل کے سفارتی امور نمٹائے جاتے ہیں اور قونصل جنرل سمیت سفارتکاروں کی رہائشگاہ بھی اسی عمارت میں بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو میں سے ایک دستی بم عمارت کی بیرونی کیاری میں گرا جبکہ دوسرا بیرونی دیوار پار کر کے اندر کی طرف جا گرا۔ لیکن عملے کے تمام ارکان اور حفاظت پر مامور تمام اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔