gazoomartian
Prime Minister (20k+ posts)
میرے عزیز بھائیو اور بہنو السلام و علیکم
آج میں آپکو اپنے ایک خواب میں حصّہ دار بنانا چاہتا ہوں - اس فورم پر جو ہمارے دوست اور محیب ہیں وہ اس بات کی گواہی دینگے کہ میں پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں اور جھوٹ نہیں لکھتا ہوں
بھر حال
آج صبح کے وقت میں کسی عمارت کے اندر گیا - اس عمارت کی شباہت کچھ مسجد جیسی ہے گرچہ مجھے کوئی منبر نظر نہیں آ رہا ہے لیکن مسجد کی طرح مختلف رنگ کی قالین بچھی ہے جو صفوں کو ممتازکرتی ہے - اور ستونیں بھی مسجد کی طرح ہی اونچی ہیں
سامنے ایک بزرگ کھڑے ہیں جو کہ دبلے پتلے اور لمبےہیں اور سوٹ میں ملبوس ہیں - میں بڑے اشتیاق، محبت ، عزت ، اور جوش و خروش سے بڑھ کر ان صاھب سے مصافحہ کرتا ہوں اور دل میں بڑی خوشی محسوس کرتا ہوں - اس بزرگ ہستی نے مجھے کچھ اوراق پر مبنی ایک دستاویز دے کر حکم کیا کہ اسے پڑھو - یہ دستاویز انگریزی میں ہے مگر پہلا رکوع اردو میں ہے -
میں پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن پڑھا نہیں جا رہا ہے - پیشانی پر کچھ پسینہ بھی ہے -
وہ بزرگ کہیں چلے گیے ہیں - میں احتجاجا کہتا ہوں - اگر یہ مجھے پہلے دیا جاتا تو میں اس دستاویز کا مطالعہ کر لیتا - پھر نیند ٹوٹ گیئ -
آپ اب ضرور تجسس میں ہونگے کہ وہ بزرگ آخر کون تھے ؟
وہ بزرگ حضرت محمد علی جناح مرحوم و مغفور تھے - سبحاناللہ
انشاللہ ہمارے ملک کی حالت بہت جلد بہتر ہونے والی ہے
خواب کی تعبیر تو صرف میرے رب ہی کو معلوم ہے - لیکن الله سے دعا ہے کہ مجھے سر براہی پر فائز کرے اور یہ سعادت دے کہ میں ملک میں عدل و انصاف کروں - اور کافروں کی سرزنش کر سکون اور ایسی کاری ضرب لگاؤں کہ صدیوں تکیہ سر نہ اٹھا سکیں امین ثُم امین
ظہر کی نماز میں ہم نے با با کے نام فاتحہ خوانی کر دی ہے - اگر ہو سکے تو آپ بھی فاتحہ پڑھ دیں - جزاک الله