Invisible.Sword
Councller (250+ posts)
کچھ لوگوں کو آپ بچپن سے آئیڈیل بنا لیتے ہیں، جب ان کی حقیقت سامنے آتی ہے تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ طلعت حسین صاحب مجھے اس وقت سے پسند تھے جب وہ پی ٹی وی پر ایک انگلش پروگرام میں آتے تھے۔ میں اس وقت شائد آٹھویں یا نویں جماعت میں تھا۔ مجھے ان کے ذہانت سے بھرپور مکالمے، سچ بولنا اور حکومت کی لائن کو فالو نا کرنا بہت پسند تھا۔ پھر مجھے ان کے تحریک انصاف کے خلاف یکطرفہ اور غیر منصفانہ تجزیے بہت ناپسند آئے مگر باقی معاملات میں ان کے تجزیے پھر بھی مجھے پسند رہے۔ مجھے ایسا لگا کہ جب عمران خان کا نام آ جائے تو طلعت صاحب کا غیر جانبدارانہ تجزیہ ختم ہو جاتا ہے۔ میں نے پھر بھی اس امپریشن کو اپنا قصور قرار دیا کہ مجھے تحریک انصاف پسند تھی، شائد اس لئے مجھے ایسا لگتا تھا۔ خیر پھر طلعت صاحب نے جیو ٹی وی جوائن کر لیا، پھر بھی میں نے خوش گمانی کا سلسلہ جاری رکھا۔ پھر انہوں نے اپنے پروگرام کا نام "نیا پاکستان" رکھا۔ یہ تحریک انصاف کا سلوگن بھی تھا۔ اس سے میری وہ رائے درست ثابت ہو گئی کہ طلعت صاحب کا عمران خان سے کوئی پرسنیلٹی کلیش ہے۔ مگر پھر بھی باقی معاملات میں ان کی رائے کو میں وقعت دیتا رہا۔
ابھی کل طلعت حسین صاحب نے پانامہ پیپرز لیک کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر کو پہلے اپنے پروگرام میں بلایا، شائد جب ان کو پتا چلا کہ میر خلیل الرحمن کا اپنا نام پانامہ پیپرز میں آیا ہے اور جیو ٹی وی خود اس سلسلے میں ایک پارٹی ہے تو انہوں نے آنے سے انکار کر دیا۔ اس پر طلعت صاحب نے فرمایا، "دوڑ گئے" اور ان کی ایمانداری پر بھی سوال کھڑا کر دیا۔ پھر ان کی اجازت اور علم کے بغیر ان کا فون ریکارڈ کیا گیا اور اس میں اپنی مرضی کے الفاظ ڈال کے جہاں کہانی طلعت صاحب کو سوٹ نہیں کرتی تھی وہاں "سنا نہیں جا سکتا" کا ٹائٹل لگا دیا۔ طلعت حسین صاحب بھی میری طرف سے فارغ ہیں۔ آپ ذاتی معاملات میں جو مرضی کریں مگر پروفیشنلی آپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

- Featured Thumbs
- http://www.saach.tv/wp-content/uploads/2012/07/talat-hussain.jpg