آج پھر انصاف جیت گیا۔ ترقی اور خوشحالی عدالتیں لاتی ہیں۔
آج صبح سپریم کورٹ نے کورین صدر کو کرپشن الزامات پر صدارت سے اتار دیا۔ کورین صدر پر الزام تھا کہ اس نے اپنی دوست کے ساتھ ملکر کرپشن کی ہے اور اسکی دوست نے صدارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کی ہے۔ سکینڈل آنے کے بعد کیس عدالت میں چلا گیا اور عوام سڑکوں پر آگئی۔ صدر کی اپنی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اس کو پارٹی سے نکال دیا جائے کیونکہ ہم اپنی پارٹی میں کرپشن کو برداشت نہیں کرسکتے۔ پارٹی کے تمام بارے عہدیدار احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔ زیادہ لوگوں نے پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی بنالی۔ بالآخر آج صبح عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے صدر کو کرپشن کے الزام پر گھر بھیج دیا۔ کورین صدر نے فیصلہ سنا عدالت سے باہر آئی۔ کوئی وکٹری کا نشان نہیں بنایا۔ سر جھکا کر کہا میں شرمندہ ہوں اور معافی مانگتی ہوں۔ صدر بھی ایسی اصول پسند کہ میں نا مانوں کی بجائے عدالت میں پیش ہوئی اور فیصلہ قبول کیا۔ صدر کی پارٹی ورکروں نے بھی نعرے بازی کی بجائے کہا ہم انصاف اور ملک کے ساتھ ہین۔
کوریا دنیا کے امیر ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی شرح خواندگی اور معیار تعلیم دنیا میں بہترین ہے۔ علم معالجہ کی سہولت ایسی کہ دنیا بھر سے لوگ کوریا میں علاج کروانے آتے ہیں۔ عوام کو سکھ امن اور چین ملک میں ترقی اور خوشحالی صرف ایک ہی وجہ سے آتی ہے اور وہ ہے انصاف۔ جہاں انصاف نہیں وہاں سونے چاندی سے بھی پل سڑکیں بنادیں مزید تباہی آئی گی۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|