Farah Safdar
Citizen
میری گزشتہ پوسٹ پر جس طرح کا ردعمل سامنے آیا وہ نہ صرف انتہائی حوصلہ افزا رہا بلکہ یہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ گئے گزرے حالات میں بھی یہ قوم نہایت سمجھداری اور شعور کا مظاہرہ کر سکتی ہے - آج اسی سلسلے میں ایک اور بات کا اضافہ کروں گی کہ ہم آپس میں اختلاف رکھ کر بھی محبت کا رشتہ آسانی سے قائم رکھ سکتے ہیں - ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف بولیں نہیں اور اگر بولنا پر ہی جائے تو کم از کم سرعام بولنے سے گریز کیا جائے- ایک دوسرے سے مسکرا کر بات کرنے کا کلچر عام ہو جائے تو یقین مانیں پورے معاشرے میں سکون کی فضا قائم ہو جائے گی - تو پھر چلیں آج سے ہم ہفتہ مسکراہٹ شروع کریں کہ آج جمعہ کے دن سے اگلے جمعہ کے دن تک ہم سب سے محبت سے ملیں گے اور مسکرا کر بات کریں گے - انشاللہ اگر ہم نیت کریں گے تو یہ ایک ہفتے کی پریکٹس ہمیں زندگی بھر مسکرا کربات کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار کر دے گی
(فرح صفدر )
٢٠ فروری
٢٠١٥
(فرح صفدر )
٢٠ فروری
٢٠١٥

Last edited: