Secularism and Theocracy in Pakistan

Invisible.Sword

Councller (250+ posts)
پاکستان اسلامی نہیں سیکولر اور ملائیت کا ملغوبہ ہے

پاکستان تو پہلے سے ہی سیکولر بھی ہے اور ملا ریاست بھی، نہیں ہے تو اسلامی ریاست نہیں ہے یہ بدقسمت ملک۔ اب آپ کو اپنا دعویٰ ثابت کر کے دکھاتے ہیں۔

اگر آپ کی جیب میں پیسہ ہے تو پاکستان ایک سیکولر ملک ہے۔ پھر آپ چاہے شراب پیئں، لڑکیاں نچائیں، رمضان میں کھلم کھلا کھانا کھائیں، غرض جو مرضی کر لیں، آپ حدود اور تعزیرات دونوں طرح کے قوانین سے محفوظ رہتے ہیں اور کسی کے باپ کی مجال نہیں کہ آپ کو روک سکے۔

اگر آپ کی جیب میں پیسہ نہیں ہے تو پھر پاکستان ایک ملا ریاست ہے۔ پھر آپ بیمار بھی ہوں تو رمضان میں آپ کھاتے پیتے پکڑے جائیں تو لوگ مار مار کر آپ کو دنبہ بنا دیں گے اور اگر روزہ زیادہ لگ رہا ہوا تو کوئی پتا نہیں مار ہی دیں۔ چاہے آپ اپنے سات بچوں کی ماں جائز منکوحہ کے ساتھ پورے برقعے میں غلطی سے گھومنے چلے جائیں تو راستے میں کہیں بھی کوئی بھی پولیس والا آپ کو روک کر آپ کا نکاح نامہ چیک کر سکتا ہے اور اگر خدا نخواسطہ ابھی بھی بیوی میں جوانی کی کوئی رمق باقی ہے تو عزت سے بھی جائیں گے۔ اگر آپ شوقین مزاج ہیں اور شراب پینا ہی چاہتے ہیں تو آپ کو ملے گی دیسی کُپی۔ اگر تو آپ پکڑے گئے تو ویسے ہی پولیس نے آپ کو مار مار کر کُپا کر دینا ہے اور اگر نا پکڑے گئے تو پی کر ان اللہ ہو جائیں گے۔

تو بھائیو جن کو سیکولر ازم پسند ہے، وہ کوشش کریں کہ امیر کبیر ہو جائیں
جو ملائیت سے شغف رکھتے ہیں، غریب رہنے کی کوشش کریں۔ اور جو مجھ جیسے 'یہودی ایجنٹ" ہیں وہ مندرجہ ذیل یاد رکھیں

ایک اسلامی ریاست فلاحی ریاست نا ہو، ہو نہیں سکتا
سب سے پہلے ریاست فلاحی بنے گی
ایک جیسا قانون لاگو ہو گا
معاشرے کی تربیت کا اہتمام ہو گا
پھر معاشرہ خود کہے گا کہ ہاں مجھ پر شریعت لاگو کرو

اس لیے جو بھی سیاستدان یا مولوی مندرجہ ذیل باتیں کرتا نظر آ جائے، اس کو پکڑ لو، اس کے پیچھے لگ جاؤ۔ اسے اپنا لیڈر مان لو
ایک۔ غیر سیاسی پولیس
دو۔ طاقتور بلدیاتی حکومتیں
تین۔ پٹواری نظام کی چھٹی
چار۔ مفت، اعلیٰ اور یکساں تعلیمی و صحت کی سہولیات

اس کے بعد آپ جو نظام مرضی نافذ کر دیں، کامیاب ہو گا۔ پتا کیوں؟
کیونکہ
"کفر کی بنیاد پر کوئی معاشرہ قائم رہ سکتا ہے، ظلم پر نہیں رہ سکتا"
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کفر بذات خود ظلم ہے، معاشرہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک اسے چلانے کے لیے مادی اسباب موجود رہیں چاہے اسے چلانے والے کافر ہوں یا ظالم
 
Last edited: