ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی۔۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ "اپنے کپتان عمران خان سے بات کرنے کے بعد اور ان کی اجازت سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وزیراعلی پنجاب یا وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو بدلنے کی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔ دونوں وزرائے اعلی کو وزیراعظم کا مکملُ اعتماد حاصل ہے"
جس پر صابرشاکر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ڈاکٹرصاب کپتان اپنی سٹریٹجی اپنےجونیئرزکےساتھ نہ شئیر کرتا ہے اورنہ ہی قبل ازوقت ظاہرکرتا ہے۔آپ کی بات سرآنکھوں پرلیکن آپ آج کپتان کی اورکزئی والی تقریرضرورسُن لیں۔کپتان ہربال پرفیلڈ تبدیل کرتا ہے۔کپتان نےجِس کھلاڑی کوہٹاناہواسےہٹانےکے وقت بتاتا ہےاور جِسےکھلاناہواسےپہلےبتاتاہے"۔