Resolution in health sector Punjab

Invisible.Sword

Councller (250+ posts)
پاکستان میں کل 32 ڈویژن ہیں جن کے ملا جلا کر 93 ضلعے ہیں اور 206 تحصیلیں ہیں۔ باقی سب ہم فکس کر لیتے ہیں مطلب محکمہ صحت کا باقی بجٹ اور اسٹاف وغیرہ وہی رہتا ہے۔ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ ہر تحصیل میں کم از کم ایک سرکاری ہسپتال ہے۔ ہم مزید فرض کر لیتے ہیں کہ ان میں سے کسی بھی ہسپتال میں سب سے ضروری چیز ایک بھی ڈاکٹر نہیں ہے ۔ یہاں تک بات سمجھ آ گئی؟ اگر آ گئی تو آگے بڑھیں۔ ورنہ دوبارہ پڑھیں۔

ہمیں ایک نارمل سے ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کچھ یوں ہو گی۔ گائنی، ہارٹ، کڈنی، ای این ٹی، جگر، جلد، ڈینٹل، یورالوجسٹ، پتھالوجسٹ، سرجن جمع پانچ اور کر لیں جن کا نام میرے ذہن میں نہیں آ رہا۔ کل ہو گئے پندرہ۔ آٹھ آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں کام کرنے کے لئے ایک ہسپتال میں ضرورت ہو گی پنتالیس ڈاکٹرز کی۔ 206 ضرب 45 جواب آتا ہے، 9270 ڈاکٹرز۔

دنیا میں ڈاکٹرز کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے ممالک میں امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ وغیرہ ہیں۔ یہاں اوسطا ایک ڈاکٹر کو سالانہ تقریبا ساٹھ لاکھ مطلب پانچ لاکھ ماہانہ پاکستانی روپے میں ملتا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی ڈاکٹر اپنے ملک کو چھوڑ کر وہاں جا بستے ہیں۔ ہم جناب پانچ کی بجائے ڈاکٹرز کو چھ لاکھ فی مہینہ دیتے ہیں۔ فی مہینہ رقم بنے گی، ساڑھے پانچ ارب۔ سال کی کر لیں ستر ارب۔ دس سال کی بنے گی سات سو ارب۔
مطلب دس پندرہ میٹرو کی مار ہے۔ یہ ایک سال کے بجٹ کی محصولات کا سترہ فیصد اور دس سال میں ایک اعشاریہ سات فیصد بنتا ہے۔

اس دوران ہر تحصیل ہسپتال میں میڈیکل کالج کا آغاز کیا جائے۔ دنیا بھر سے ورلڈ کلاس ڈاکٹرز خود بخود آئیں گے۔ انھیں بے شک سال سال کے کانٹریکٹ پر رکھا جائے۔ تا کہ لوگوں کو زیادہ عرصہ دوردراز علاقوں میں نا رہنا پڑے۔ انہی ڈاکٹرز کی ٹیمز بنا کر صحت کے بجٹ کا خرچ ان کے حوالے کر دیا جائے۔ ہر میڈیکل کالج پچاس فیصد میرٹ اور پچاس فیصد سیلف فنانس کی بنیاد پر چلایا جائے۔ تعلیم کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز کئے بغیر ینگ ڈاکٹرز پیدا کئے جائیں۔ فنانس وہیں سے جنریٹ کی جائے ہر میڈیکل کالج کی۔ انہی ڈاکٹرز کو دس سال بعد اپنے ملک میں بھی تعنیات کیا جائے اور بیرون ملک ایکسپورٹ بھی کیا جائے۔

کوئی جماعت جو اس قسم کے لانگ ٹرم پلان اور پروگرام کو نوک پلک سنوار کر اسے مزید پریکٹیکل بنا کر کام کا آغاز کرے؟؟ مسائل آئیں گے۔ مثال کے طور پر مشینری کی کمی، مگر وہ رفتہ رفتہ آ سکتی ہے۔ آپ شروع میں ڈاکٹرز کی تعداد کم کر لیں۔ پنتالیس کی بجائے چوبیس کر لیں پہلے پانچ سال۔ اب آپ بتائیں کہ اس قسم یا اس سے ملتے جلتے پلانز کے بارے میں اس وقت کونسی حکومت سوچ رہی ہے یا کچھ کر رہی ہے؟

کچھ تفصیلات کے لئے نیچے لنک ملاحظہ فرمائیں

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?364941-Some-Points-of-KPK-Health-Reforms
 
Last edited: