tariisb
Chief Minister (5k+ posts)

میری ایڈمن / موڈز سے گزارش ہے ، کہ گزشتہ رات سے یہاں جس طرح پنجابی پنجابی کی رٹ لگا کر ، نسلی بحث اور توہین کی جا رہی ہے ، براہ مہربانی اس بیہودگی کو روکا جاۓ ، یہ سراسر زیادتی اور توہین آمیز ہے
غالب امکان یہی ہے کہ ، بعض لفنگے اور سوشل میڈیا میں موجود غیر ملکی تنخواہ پر پلنے والے ، پاکستانیوں میں تعصب اور نفرت کو بڑھا رہے ہیں ، انہیں نا تو تحریک انصاف سے کوئی غرض ہے ، نا ہی پاکستان سے کوئی ہمدردی ، صرف اور صرف آوارہ زبان اور گھٹیا سوچ کو ظاہر کرنے کا ایک بہانہ ،
ایسی جو بھی پوسٹ یا تھریڈ ہو ، اسے مٹا دیا جاۓ ، یہی "انصاف" اور یہی عدل ہے ، اگر ایسا نا ہوا تو ، آئیندہ ہر حادثہ ، سانحہ اور عمل کے پیچھے "نسل" کو رسوا اور ذلیل کیا جاۓ گا ، اس طرز اور طریقہ کی حوصلہ شکنی کی جاۓ
:jazak: