BeingHuman
Politcal Worker (100+ posts)
گزشتہ روز فورم پہ قیصرمرزا صاحب کی ایک "تحقیق" پڑہنے کو ملی۔ نہایت ہی عمدہ، دلچسپ اورایمان فروز۔ اتنی کہ "علماےَ حق" کی "سرچ" اور "ریسرچ" پر کی گیَ "تحقیق" کی یاد تازہ ہوگیَ- بس پھر جو اہلِ ایمان کا سبحان اللہ، جزاک اللہ اور الحمداللہ کا ورد شروع ہوا تو ناچیز نے جراُت کا مظاہرہ کرتے ہوے ایک اختلافی نوٹ لکھ دیا-
لیکن سواےَ جان ایلیا کے چھوٹے بھایَ ذوق ایلیا کے کسی نے پڑھنے کی زحمت گوارہ نہ کی۔ پھر کوشش کی اور سب کے تبصروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا، تاکہ کویَ اہلِ علم مجھ جاہل کو سمجھا سکے، پر حیرت کی انتہا نہ رہی جب کسی نے مجھے گھاس بھی نہ ڈالی۔ خالد مسعود صاحب سے معذرت کے ساتھ، ہم تو کچھ یہ سوچے بیٹھے تھے
اس کے دل کے اندر ساڈی 'پوسٹ' کا روڑہ رڑکا ہو گا
ماہی بےآب کی مانند تڑپا ہو گا پھڑکا ہو گا
خیر موضوع تھا 'ان شاءاللہ' لکھنا درست ھے اور 'انشاءاللہ' لکھنا غلط
'ناچیز کل سے سوچ رہا ہے کہ 'کونسی' لکھا جاےُ یا 'کون سی'، 'انکی' لکھا جاےُ یا 'ان کی'
خیر سب سے بڑی غلطی "تحقیق" میں یہ ہے کہ 'ان شاء' یا 'انشاء' جو میری نظر میں ایک ہی لفظ کو لکھنے کے دو مختلف طریقے ہیں کا بالکل مختلف الفاظ سے موازنہ کیا گیا ہے۔ مثلا٘ قیصرمرزا صاحب نےان آیات کا حوالہ دیا
1. وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ {23:78**
2. ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ {20.29**
یار کم ازکم َ ، ِ اور ّ ہی دیکھ لو۔ " اِنْشَاء یا اِنْ شَاء " نہ کہ أَنْشَأَ یا النَّشْأَةَ، سب مختلف الفاظ ہیں،
امید کرتا ہوں کہ بات سمجھ جائیں گے۔

Last edited by a moderator: