Rahim Yar Khan: Teacher's inhuman violence on 6 year old student

بدقسمتی سے ہم ایک متشدد معاشرہ ہیں، پس گاہے بگاہے کردار بدلتے رہتے ہیں۔ نہ مارنے والا مستقل "مارنے والا" رہتا ہے نہ مار کھانے والا مستقل "مار کھانے والا۔
جو استاد/استانی دن بھر سکول میں بچوں کو پیٹ رہی ہے شام کو گھر میں شوہر سے مار کھا رہی ہوگی۔
جو بچہ سکول میں ٹیچر سے سر پھڑوا رہا ہے، چھٹی کے بعد "تختی وار" میں کسی دوسرے ہم جماعت کے کھُنے سینک رہا ہوگا۔
کوچوان تانگے میں جتے گھوڑے کی پیٹھ پر چابک برسا رہا ہے تو اگلے کسی چوک میں پولیس والا اُسکی دھلائی کر رہا ہوگا۔
جو بچہ ورکشاپ میں استاد کے ہاتھوں پٹ رہا ہے بڑا ہو کر وہ بھی اپنے شاگردوں کو اسی طرح ٹھوک پیٹ کر پکا کاریگر بنائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ جیسے ہر بڑی مچھلی چھوٹی کو کھا جاتی ہے ایسے ڈاہڈا ماڑے کو رگڑی جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ اللہ رحم کرے۔



 

Back
Top