Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھتے

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)

3977631881_5595244569.jpg

app48-01larkana.jpg

بھٹو کے مزار پرکیا پڑھتے ہو گے۔۔۔!

author_1369261772.jpg

حیرانی اس بات پر نہیں کہ پیپلز پارٹی کے رحمان ملک اور چوھدری اعتزاز احسن کو سورة اخلاص یاد نہیں ،تشویش اس بات کی ہے کہ ان جیسے پڑھے لکھے لوگ بھٹو خاندان کی قبروں پر جا کر کیا پڑھتے ہوں گے؟ سورة اخلاص کے بغیر فاتحہ خوانی مکمل نہیں ہوتی جبکہ یہ لوگ بھٹو کے مزار پر ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کسی کیمرے والے کو کچھ معلوم نہیںکہ یہ دانشور اور سیاستدان اپنی توتلی زبان میں کون سی سورة تلاوت فرما رہے ہیں۔ سورة اخلاص مسلمانوں کے بچے بچے کو زبانی یاد ہے ۔بچہ جب بولنا سیکھتا ہے تو اس کی ماں یادادی نانی اسے اللہ،بسم اللہ ،لا الہ الا اللہ،کے بعد چوتھی جو چیز یاد کراتی ہیں وہ سورة اخلاص ہے اور جب بچہ سورة اخلاص یاد کر لیتا ہے تو ماں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے سامنے بڑے فخر سے اپنے بچے کو سورة اخلاص سنانے کے لئے کہتی ہے ۔ جب بچہ اپنی توتلی زبان میں

قل ہو واللہ ہو احد مکمل سورة سنارہا ہوتا ہے تو فرشتے بھی اس ننھے فرشتے کو اپنے پروں میں چھپا لیتے ہیں۔ایک مرتبہ حضرت موسیٰ علیہ سلام کا ایک قبر سے گزر ہوا،صاحب قبرپر عذاب ہو رہا تھا،دوسری مرتبہ اس قبر سے گزر ہوا تو صاحب قبر آسودگی میں تھا،کلیم اللہ نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی،یا پروردگار کیا ماجرا ہے،اللہ سبحان تعالیٰ نے فرمایا،اے کلیم اللہ! یہ شخص اپنے گناہوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے عذاب قبر میں مبتلا تھا مگر آج اس کے بچے نے اپنی توتلی زبان سے بسم اللہ پڑھی تو میری رحمت جوش میں آگئی کہ ایک بچہ مجھے رحمان و رحیم پکارے اور میں اس کے باپ کو عذاب دوں؟والدین کے لئے بہترین صدقہ جاریہ اس کی نیک اولاد ہے اور جب اولاد کو دین کی اساس سورة اخلاص ہی یاد نہ ہو تو ان والدین کی روحوں پر کیا گزرتی ہو گی ۔ایک مرتبہ ایک مسلمان خاتون کی میت لائی گئی،ہم چند خواتین کی مدد سے جب مرحومہ کے غسل اور کفن سے فارغ ہو چکے تو پوچھا مرحومہ کے ساتھ کوئی رشتہ دار نہیں آئے،پتہ چلا کہ مسجد کے باہر مرحومہ کی امریکی بہو اوردو پوتیاںکھڑی ہیں ،ہم نے انہیں اندر آنے کو کہا تو امریکی لباس میں ملبوس ان لڑکیوں نے بتایا کہ ان کی دادی بہت نیک مسلمان تھیں مگر انہیںوہ سب اسلامی کلمات نہیں آتے جو اس موقع پر پڑھے جاتے ہیں ۔ہم نے پوچھا ،آپ کی دادی نے آپ کو کلمہ شہادت تو ضرور سکھایا ہو گا،لڑکیاں بولیں ،ہماری ماں عیسائی ہے اور ہمیں چرچ لے کر جاتی ہے۔

امریکہ میں اس طرح کے لا تعدا د واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں کہ گمراہ تہی دا من اولادوں کے پاس اپنے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لئے کچھ نہیں ۔چودھری اعتزاز احسن اور رحمان ملک کی مائیں انگریز نہیں تھیں،انہوں نے یقینََا اپنے لڑکوں کو دین کی تعلیم دی ہو گی۔انہیں سورة اخلاص جو کہ دین کی اساس ہے ،زبانی یاد کرائی ہو گی ،یہی نہیں بلکہ اس کا ترجمہ اور تفسیر بھی سمجھائی ہو گی۔قرآن پاک کی یہ مختصر سورة نمازوں میں بھی تواتر کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔نجی ٹی وی چینلز نے رحمان ملک اور اعتزاز احسن کی تلاوت کی جھلکیاں دکھائیں۔رحمان ملک نے توقع کے مطابق جہالت کا مظاہرہ کیا مگر بیرسٹر اعتزاز احسن جیسے باکمال مقرر ،دانشور،شاعر، ذہین وکیل سے اس جہالت کی توقع نہ تھی۔ سورة اخلاص کی نہ صرف غلط تلاوت کی بلکہ سورة کے اخیر میں من گھڑت اضافی جملہ بھی استعمال کیا۔

اعتزاز احسن نے کبھی کسی تقریر سے پہلے اللہ کا نام نہیں لیا، زرداری صاحب کو دیکھ کر نہ جانے انہیں کیا ہو گیا کہ پوری سورة ہی پڑھ ڈالی۔ نیویارک میں بحالی عدلیہ کے ایک جلسے سے خطاب کے دوران ایک بزرگ اٹھے اور وہاں موجود بشریٰ اعتزاز کے پاس جا کر بولےچوھدری صاحب بہت علم اور جذبے والے انسان ہیں ،اگروہ اپنے خطاب کا آغاز بسم اللہ الرحمان الرحیم سے کر دیاکریں۔بشریٰ نے کہا کہ میرا تعلق بھی درس و تعلیم سے ہے اور میں بھی آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ جب انسان صبح اپنے گھر سے اللہ کا نام لے کر نکلتا ہے تو تمام دن اللہ کی حفاظت میں ہوتاہے ، تقریر سے پہلے اللہ کا نام لینا ضروری نہیں۔ بشریٰ کی فلاسفی کے علاوہ بھی ان کے شوہر نے کبھی دیندار ہونے کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی اپنی کسی تقریر یا انٹرویو سے پہلے اللہ کا نام لیا۔رحمان ملک سے اصلاح کی امید نہیں مگر چودھری اعتزاز احسن جیسے پڑھے لکھے انسان سے امید ہے کہ مزید خود اعتمادی کا ثبوت دینے کی بجائے اپنی غلطی کو خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کریں اور تقاریر کے لئے چند چھوٹی سورتیں یاد کر لیں۔ضروری نہیں کہ درست تلاوت کرنے والے با عمل مسلمان ہوں مگر کلام اللہ کی غلط تلاوت یا اپنے پاس سے جملوں کا اضافہ توہین قرآن کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ ہمیں تو بھٹو مرحوم کے مزار کی فکر ہے ، نہ جانے یہ لوگ بھٹو خاندان کی قبروں کے ساتھ کیاسلوک کرتے ہوں گے۔

Last edited by a moderator:

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

Zardari ko daikho kitna kush lag raha hai....kamyabi say qabar tak pohancha dia is nay..
 
rasheikh

Senator (1k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

Jaiysay Leader Waiysay Follower , Her Cheez Ki Quality Girrr Gayeeee Hai to Abbb Followers bhi Aiysi Quality Kay Hi Hongay (Kabhi Yehi Bhi MIDDLE CLASS Party Thi) Aur Abb :)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

یہ لوگ قبر پر جا کر کہتے ہوں گے کہ " ہن خوش ہیں ؟ " ہور چوپ
 
saqi81

MPA (400+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&am

یہ لوگ قبر پر جا کر کہتے ہوں گے کہ " ہن خوش ہیں ؟ " ہور چوپ
Islam ka yeh shewa kay agar koi mar jay to achee bat karo us kay bary main.
"dushman mary tay khush na hona sajna v mar jana"
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

twinkle twinkle little stars :lol:
 
saqi81

MPA (400+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت

Kis ne kaha kay Surt Ikhlas kay beghair Fathey Khwani nahee hotee? Please provide reference?
or yeh bat sach hay kay jasy qoom hotee hay wasy hi hukmran un par mslat kar dya jaty hain. To hmain apny aap ko bee daikhna chya
 
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

Sarray wa dubai wa paris mehal .zardari wasi e benazir .. bilawal khslifata hu bila fazal ... panjtanpak bibi zardari bilawal asfa bakhtawar .... mind it is ke khilaf baat karna kufar hai bahukam janab wars e islam asli syed faisal raza abdi
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

اعتزاز احسن پڑھتا دھرتی ہوگی ماں کے جیسی اور شیطان ملک پڑھتا طالبان ظالمان
 
zubair1234

Senator (1k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

inkee zabano ko gung kardys gea Allah ke taraf se
 
sir jee

Senator (1k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

PPP an easy target for media,yahi kaam PML N wale krty to 100,100 safaiyan dety media waley.''punjabi media'' zinda bad
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

جل تو جلال تو آی بلا ٹال تو،،،،،آپ تو چلے گئے ھماری موج کرا گئے بی بی کھیں زرداری کو بھی اپنے پاس ھی بلوا لو تو احسانمند رھیں گے

india-pakistan-rehman-malik-ap-670.jpg
 
Bunna

Minister (2k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

یا الله یا رسول بینظر بے قصور
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&am

اعتزاز احسن پڑھتا دھرتی ہوگی ماں کے جیسی اور شیطان ملک پڑھتا طالبان ظالمان
جب اعتزاز یہ اشعار پڑھتا تھا تو عوام کے دلوں میں بستا تھا بعد میں پتا چلا کہ وھ یہ پڑھتا تھا دھرتی ھوگی سینیٹ جیسی
 
imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

yeh bhi benazir aur bhutto ki qabroon per wohi parhtay hoon ge jo bhutto aur benazir doosroon ki qabroon per parhtay hoon ge :D
jaisi kerni waisi bhari ;)
 
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

عزت اور ذلت اللہ کے ھاتھ میں ہے، اب دیکھ لو جو لوگ اپنے آپ کو بہت عزت دار سمجھتے ہیں اللہ انہیں کس طرح ذلیل کرتا ہے
 
scholar

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Question to Mr Rehman malik and Aitizaaz ??? بھٹو اور بے نظیر کی قبر پر کیا پڑھت&#1

یہ سب قبروں جا کر صرف ۔۔۔ رام نام ست ہے ۔۔۔ ہی پڑھتے ہوںگے اور پھر آخر میں کہتے ہوںگے پاگ لگے رین ۔۔۔ اسی وی خوش آ توسی وی خوش رہو