وہ مکا جو بوقت - ے - ضرورت مخالف کے منہ پر نا لگے اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہے
عمران خان کے ثبوتوں سے لوگ بخوبی آگاہ ہیں
جوڈیشل کمیشن میں اس کے ثبوت تو کجا اس میں اس قدر جرات بھی پیدا نا ہوئی کہ وہ خود ہی پیش ہو جاتا
اور سب گیدر بھپکیاں دھری کی دھری رہ گئیں
وہ تمام شخصیات اور ادارے جن پر وہ پر وہ الزامات کے مکوں کی بارش کرتا رہا ان کا نام تک نا لیا
اور مادر - ے-وطن پاکستان جس کے لیے ہم اپنی ہر عزیز ترین متاع قربان کرنے کو تیار ہیں اس کے مفادات کو ضرب - یے - کاری لگی
لیکن عمران خان کی مٹھی میں بند کوی ثبوت طشت از بام نا ہوا
بلکہ یہ کہنا چاہے - ککڑی کھے اڑاتی ہے تو اپنے ہی سر میں ڈالتی ہے
بد قسمتی سے اب پھر ثبوتوں کی قوالی شروع ہو گئی
خدا کے لئے اگر تم ایک سچے پاکستانی ہو اور کسی غیر ملکی ایجنڈے پر کام نہں کر رہے تو بے وقت کی راگنیاں بند کرو - ملک کو چلنے دو. جب جنرل الیکشنز کا وقت آۓ گا اس وقت اپنی سیاست کی پٹاری کھول لینا
تمام مہذب ملکوں میں بے وقت کی راگنی نہں گائی جاتی
تا ہم اگر تمھارے پاس کوی ثبوت ہیں تو شعبدہ بازی کرنے کی بجاۓ بغیر کسی تاخیر کے ان کو کسی انصاف کے فورم کے سامنے پیش کر دو تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ
وطن تو ماں ہوتی ہے اس کے بالوں میں اس کے اپنے پروردہ راکھ نہں ڈالتے نا ہی اس کے لباس کو تار تار کرتے ہیں
اس میں کوی شک نہں کہ ہمارا دشمن اپنے گھوڑوں پر بے انتہا پیسا اور کوشش صرف کر رہا ہے
لہٰذہ یہ ڈرامے بازیاں بند کرو - یہ وطن کوی کهیل کی گراونڈ نہں - بیس کروڑ پاکستانیوں کا گھر اور ان کے تحفظ کی ضمانت ہے
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|