پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو آئندہ انتخابات مارچ اور اپریل میں کرانیکی تجویزدیدی
05 ستمبر 2012 (16:39)
05 ستمبر 2012 (16:39)

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کوعام انتخابات 15 مارچ سے 15 اپریل کے دوران منعقدکرانیکی تجویزدیدی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوغیررسمی رابطوں کے دوران دی گئی جس کی مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے تصدیق بھی کر دی ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے عام انتخابات مارچ اوراپریل کے درمیان کرانیکی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے اس ضمن میں الیکشن دسمبریا جنوری میں کرانے پراصرارکیا جبکہ اس معاملے پراگلے چنددنوں میں پیش رفت کاامکان ہے اور آج رات مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان باضابطہ ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندگی وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے کرنی تھی جبکہ خورشید شاہ اسلام آباد میں موجود ہی نہیں جس کی وجہ سے مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات کی تاریخ کا تعین پیپلزپارٹی کرے گی جبکہ آج ہونے والے مذاکرات میں نئے صوبوں پر بنائے گئے کمیشن ، آئندہ انتخابات سمیت اہم قومی امور پر بات چیت کا امکان تھا۔
Last edited by a moderator: