Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
پی پی 30 سرگودھا سے تحریک انصاف کے امیدوار کو 23586 ووٹ ملے ہیں جس نے الیکشن 2013 میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑکر 974 ووٹ حاصل کئے جبکہ الیکشن 2013 میں تحریک انصاف کا امیدوار نعیم احمد یار ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہوکر پی ٹی آئی کو الوداع کہہ چکا ہے اور اس نے ن لیگی امیدوار کی حمایت کی تھی ۔
ن لیگ کاایم پی اے طاہر سدھو دل کے دورے کی وجہ سے وفات پاچکا تھا جس کی وجہ سے ن لیگی امیدوار کیلئے علاقے میں ہمدردی کی لہر تھی۔ دوسرا اس علاقے میں نوازشریف نے دو بار جلسہ کیا۔ ایک بار ضمنی الیکشن سے پہلے اور دوسری بار طاہرسدھو کی تعزیت کے بہانے جبکہ عمران خان سرگودھا گیا ہی نہیں۔

یادرہے کہ سدھو برادران آزاد حیثیت میں کئی بار ن لیگ کو بھی ہراچکے ہیں اور یہ پانچ بھائی تھے جن میں سے 4 فوت ہوچکے ہیں اور زیادہ تر یہ ہمدردی کا ہی ووٹ حاصل کرتے ہیں

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/YE8pKZZ.jpg