Poll | Should Government Deport Turk Teachers?

Should Government Deport Turk Teachers?

  • Total voters
    42
  • Poll closed .

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

کیا یہ پٹواری یہ نہی سوچتے کہ ان ترکوں کو نکالنے سے اردوگان کو کیا فایدہ ہو گا ؟؟

صرف اردوگان کی فرونیت کو اطمینان کے لئے سکول اجاڑ دیئے ، لوگوں کے گھر اجاڑ دیئے
اردوگان کے دماغ کو ہوا چڑھ گئی ہے۔ انجام قذافی سے بھی برا ہو گا۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
گولن تحریک ایک خطرناک تحریک ہے - یہ لوگ مغربی طرز انداز، اکثریت شراب نوش اوربے حیائی کو پسند کرتے ہیں

ان لوگوں کا ایک اسلامی ملک میں اسکولوں کا انتظام سنبھالنا ایک لمحہ فکریہ ہے

اس تنظیم کو پاکستان میں مکمل طور پر بین کر دینا چاھئیے اور ان لوگوں کا پتہ لگوانا چاھئیے جنہوں نے گولن جیسے شخص کے ادارے کے اسکولوں کو پاکستان میں اسکول کھولنے کی اجازت دے

ایسی کوئی بات نہی ہے
اردوگان خود گولن کا ساتھ تھا
اگر گولن کا اسلام خراب ہے تو اردوگان بھی ویسا ہی ہے

یہ سب سیاسی باتیں ہیں
جن سن دو ہزار تیرہ میں اردوگان پاکستان آیا تھا تو اسی نواز شریف نے انہی ترکی سکولوں کی تعریف اسی اردوگان کے سامنے کی تھی اور شکریہ کیا تھا

Screen_Shot_2016_11_18_at_7_07_37_PM.png

http://hizmetnews.com/8970/pakistan-pm-praises-turkish-schools-erdogans-visit/#.WC-VLXeZNmA

http://en.dunyatimes.com/article/Pa...h-schools-in-Erdogan039-s-visit-XckpAEtY.html
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

پہلی دفعہ جب اردوان پاکستان آیا تو ، یہ تجویز دی کے بزنس پرسنز کا ہم دونوں ملک ویزہ اوپن کرتے ہیں ، لیکن ؟ آج تک پاکستان نے جواب نا دیا ،
ترکش ڈپلومیٹک اہلکار نے یہ شکوہ خود سنایا ، آج تک پاکستان نے دلچسپی نا لی ، ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں

:biggthumpup:لیکن اب کی بار کیسی چستی دکھا ڈالی ، احمق دماغ ایسے ہی ہوتے ہیں ، ترقی گریز مگر شر پسند

یہ سب سیاسی باتیں ہیں
جن سن دو ہزار تیرہ میں اردوگان پاکستان آیا تھا تو اسی نواز شریف نے انہی ترکی سکولوں کی تعریف اسی اردوگان کے سامنے کی تھی اور شکریہ کیا تھا

Screen_Shot_2016_11_18_at_7_07_37_PM.png
 
dingdong

Banned

میاں صاحب ہیں کوئی نجاشی تو نہیں جو معاملہ کسی اور طرف جاۓ ، ڈپلومیٹک مجبوریاں ہیں
اس میں کوئی شک نہیں ، ترکی ایک انتہائی قریبی دوست ملک ہے ، سٹریٹجیک تعلقات عروج پر ہیں ، حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں ،

لیکن حسب روایت حکومتی دماغ جلدی میں غلطی کر بیٹھے ، طیب اردوان کے دورہ سے دو دن قبل اچانک ہی دھڑام سے سب کے ویزے کینسل کردئیے ، پتہ بھی تھا ، ایک جمہوری ملک میں اس طرح مہمانوں کو خوش تو کیا جا سکتا ہے ، مطمئن نہیں کیا جا سکتا ، اب معاملہ عدالت میں ہے ، انصاف پر مبنی فیصلہ یہی ہونا چاہیے ؟ ترک سکولز کی انتظامیہ نے پاکستان کا کوئی قانون نہیں توڑا ، نا ہی کسی فرقہ و مسلک کی تبلیغ کی ، صرف اور صرف تعلیم دی ، اتنا عرصۂ سے قائم سیٹ اپ کو یکمشت چلتا نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان ہے صومالیہ تو نہیں

تمام سٹاف کو زبردستی ڈی پورٹ کرنے پر ، ائرپورٹ سے ہی جیل میں پہنچایا جا سکتا ہے ، ان کی بیویاں ، بچے سب ایک شدید آزمائش میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، اس انسانی المیہ کو یہیں روکا جا سکتا ہے ، یہ سب ہمارے مہمان تھے ، کسی نے انہیں ٹھیکہ پر ہمارے حوالے نا کیا تھا ، یہاں رہیں ملک کے قانون کا احترام کریں ، ترکی میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ سے باز رہیں

:)عدالت چاہیے تو حکومت کو اس مشکل صورتحال سے نکال سکتی ہے ، اور ان تمام لوگوں کو بھی کسی المیہ و تکلیف سے بچا سکتی ہے ، اگر انصاف ہو
Aggar insaaf ho ,,,,yeh aggarrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrr
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
You have an extreme point of view which is okay. You have all rights to have it. However you are forgetting that when it comes to relations between nations some things are called as the internal matters of other nations. Corrupt or no corrupt is for us to decide about our own leadership only.

پٹواری کے مُنہ سے انٹرنل میٹر کی بات سُن کر کتنا عجیب لگ رہا ہے۔۔۔۔

وہ قطر والا تو نوازے کی پھوپھی کا پُتر ہے نا۔۔۔
۔

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
تو کیا ہم ان کا احتجاج ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نہیں اڑا سکتے تھے ...

کیا اب ہمیں ہر کوئی ایرا غیرہ ڈکٹیٹ کرے گا ..

دراصل ایسے فیصلے سب سے پہلے اپنی ملکی مفاد کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں اور یہ فیصلہ کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں کہ اس سے ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگے گا۔ فتح اللہ جو کچھ بھی ہے لیکن یہاں کام کرنے والے تو ملازمت پیشہ لوگ ہیں۔کوئی غدار نہیں۔ لیکن نواز حکومت چونکہ تاجر پیشہ اور تاجرانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے انہیں کل ترکی سے بھی ایک خط کی ضرورت پڑ جائے، اس لیے فی الحال اردگان کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔ ورنہ یہ حقیقت ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا ہوگی۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
گولن تحریک ایک خطرناک تحریک ہے - یہ لوگ مغربی طرز انداز، اکثریت شراب نوش اوربے حیائی کو پسند کرتے ہیں

ان لوگوں کا ایک اسلامی ملک میں اسکولوں کا انتظام سنبھالنا ایک لمحہ فکریہ ہے

اس تنظیم کو پاکستان میں مکمل طور پر بین کر دینا چاھئیے اور ان لوگوں کا پتہ لگوانا چاھئیے جنہوں نے گولن جیسے شخص کے ادارے کے اسکولوں کو پاکستان میں اسکول کھولنے کی اجازت دے

اگر ان الزامات پر جو آپ نے اوپر لگائے ان سکولز کو بند کیا جاتا تو بطور پاکستانی ہم بھی سراہتے۔۔۔ لیکن کیا کسی پاک ترک سکول سے متعلق ایسی کوئی شکایت سامنے آئی ہے؟؟

پاکستان میں نے شمار ایسے اینٹر نیشنل سکولز ہیں جن میں یہ بُرائیاں باقاعدہ سکھائی جاتی ہیں۔ان کے متعلق اخبارات میں کئی بار مضامین بھی چھپ چکے ہیں۔ کیا بہتر نہیں کہ پہلے ان کو بند کرنے کےلیے ہم اور آپ مل کر آواز اُٹھائیں؟
 
amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ترک حکومت نے پاکستان حکومت سے ایسی کوئی درخواست کی تھی، تو پاک حکومت کا اقدام ٹھیک ہے۔ ہمیں ترکوں سے زیادہ ان کی فکر ہے، یہ ہو نہیں سکتا۔

ترک حکومت اگر چاہتی ہے کے باغیوں کو نشان عبرت بنایا جائے، تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

اگر ان الزامات پر جو آپ نے اوپر لگائے ان سکولز کو بند کیا جاتا تو بطور پاکستانی ہم بھی سراہتے۔۔۔ لیکن کیا کسی پاک ترک سکول سے متعلق ایسی کوئی شکایت سامنے آئی ہے؟؟

پاکستان میں نے شمار ایسے اینٹر نیشنل سکولز ہیں جن میں یہ بُرائیاں باقاعدہ سکھائی جاتی ہیں۔ان کے متعلق اخبارات میں کئی بار مضامین بھی چھپ چکے ہیں۔ کیا بہتر نہیں کہ پہلے ان کو بند کرنے کےلیے ہم اور آپ مل کر آواز اُٹھائیں؟

بھائی صاحب نے جو الزام لگاۓ ہیں ، انتہائی بوگس اور لغو ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
پاک ترک سکولز حقیقت میں ، اس لچر پن اور گلیمرائز طرز تعلیم سے عاری ہیں ، جو ہمارے ہاں انگلش میڈیم میں اب لازم و ملزوم ہے
بہت سے انٹرنیشنل سکولز میں کیا کچھ ہوتا ہے ؟ یہ سب معلوم ، لیکن وہاں سے صرف نظر

مسلۂ یہ ہے ، اجازت ملی ، قانونی مراحل و ضروریات پوری ہوئیں ، ایک عرصۂ سے سکولز اسٹیبلش ہیں ، ہزاروں بچے پڑھتے ہیں

یہ کیا طریقہ ہوا ؟ نا الزام کوئی ، نا مقدمہ کوئی ، یکایک سب لپیٹ دو ، دوست ملک کا خیال رکھنا ہے ، لیکن اپنا حلیہ کیوں بگاڑ لینا ہے ؟ احمق کہیں کے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

یہ سب سیاسی باتیں ہیں
جن سن دو ہزار تیرہ میں اردوگان پاکستان آیا تھا تو اسی نواز شریف نے انہی ترکی سکولوں کی تعریف اسی اردوگان کے سامنے کی تھی اور شکریہ کیا تھا

Screen_Shot_2016_11_18_at_7_07_37_PM.png

اردوان اور گولن کے نظریات میں کوئی زیادہ فرق نہیں ، فکر و فلسفہ کی بنیاد ایک ہی ہے
ان دونوں کا سیاسی اختلاف ہے ، مذہبی نہیں ، یہ اختلاف آج ہے ، کل ہو نا ہو ، تب کیا ہو گا ؟ ، ہمیں قانون کے دائرہ میں رہنا چاہیے

پاک ترک سکولز پر آج تک الزام کوئی نہیں ، پزیرائی ہی پزیرائی رہی ہے ، اب اچانک سے یہ سب کیا جانا ، ہماری کم بختی ہے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
باتیں سب ایسے کر رہے ہیں جیسے آپ سب کے کہنے پہ حکومت نے فیصلے کرنے ہیں۔ جو فلیٹوں کے لیے اپنی اولاد قطر والی کی تفریح کے لیے پہنچا سکتا ہے تو کمیشن کو لے کے اس کے لیے تو یہ معمولی سی بات ہے۔

حکومتوں نے ملکی مفاد مد نظر رکھنا ہوتا ہے ، نا کہ حمکرانوں کو ذاتی مفاد کے تحفظ کی آزادی

ترکی دوست ملک ہے ، ہمارا ہمدرد ہے ، اس سے انکار ممکن نہیں ، لیکن ؟ اس فیصلہ میں ترکی سے زیادہ اردوان کی خوشنودی مطلوب ہے

مطلب ؟ ایک حکمران دوسرے ملک کے حکمران سے ذاتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ، اسی لیے عجلت میں ، بغیر مشاورت فیصلہ ہوا
 
PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی صاحب نے جو الزام لگاۓ ہیں ، انتہائی بوگس اور لغو ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
پاک ترک سکولز حقیقت میں ، اس لچر پن اور گلیمرائز طرز تعلیم سے عاری ہیں ، جو ہمارے ہاں انگلش میڈیم میں اب لازم و ملزوم ہے
بہت سے انٹرنیشنل سکولز میں کیا کچھ ہوتا ہے ؟ یہ سب معلوم ، لیکن وہاں سے صرف نظر

مسلۂ یہ ہے ، اجازت ملی ، قانونی مراحل و ضروریات پوری ہوئیں ، ایک عرصۂ سے سکولز اسٹیبلش ہیں ، ہزاروں بچے پڑھتے ہیں

یہ کیا طریقہ ہوا ؟ نا الزام کوئی ، نا مقدمہ کوئی ، یکایک سب لپیٹ دو ، دوست ملک کا خیال رکھنا ہے ، لیکن اپنا حلیہ کیوں بگاڑ لینا ہے ؟ احمق کہیں کے

جج صاحب- آپ نے تو فیصلہ سنا دیا

کوئی رائے دنے سے پہلے تھوڑا کنویں سے باہر نکل کر دیکھ لو۔ یہ الزامات نہیں حقیقت ہے

جو ہوا درست ہوا۔ ملک پاکستان کے لئے یہی درست ہے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

جج صاحب- آپ نے تو فیصلہ سنا دیا

کوئی رائے دنے سے پہلے تھوڑا کنویں سے باہر نکل کر دیکھ لو۔ یہ الزامات نہیں حقیقت ہے

جو ہوا درست ہوا۔ ملک پاکستان کے لئے یہی درست ہے

میں نے فیصلہ نہیں سنایا ، حقیقت بتائی ہے ، فتویٰ آپ نے دیا ہے

کنویں سے باہر نکلنے کی کیا ضرورت ؟ جن لوگوں کو عرصۂ سے جانتا ہوں ، ان کے لیے خبر کی ضرورت نہیں ، نظر ہی کافی ہے
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
حکومتوں نے ملکی مفاد مد نظر رکھنا ہوتا ہے ، نا کہ حمکرانوں کو ذاتی مفاد کے تحفظ کی آزادی

ترکی دوست ملک ہے ، ہمارا ہمدرد ہے ، اس سے انکار ممکن نہیں ، لیکن ؟ اس فیصلہ میں ترکی سے زیادہ اردوان کی خوشنودی مطلوب ہے

مطلب ؟ ایک حکمران دوسرے ملک کے حکمران سے ذاتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ، اسی لیے عجلت میں ، بغیر مشاورت فیصلہ ہوا
بے شرمی کا تمغۂ سینے پہ سجا کے دنیا میں غیرت مند کہلانے والی قوم کی اور اوقات ہے بھی کیا۔ بھاڑے کے ٹٹو اور بھیک دینے والے کے پٹھو۔ ایک امریکہ کے سامنے لیٹ گیا دوسرا اردوگان کے آگے۔ ان سے اچھا تو زرداری نکلا۔ سب کو ایک ہی آنکھ سے دیکھ کے ان کی اوقات کے مطابق رکھا ہوا تھا۔
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

جج صاحب- آپ نے تو فیصلہ سنا دیا

کوئی رائے دنے سے پہلے تھوڑا کنویں سے باہر نکل کر دیکھ لو۔ یہ الزامات نہیں حقیقت ہے

جو ہوا درست ہوا۔ ملک پاکستان کے لئے یہی درست ہے

بھائی صاحب ذرا سوچو کہ
اگر اردوگان نہ آتا تو یہ سکول چلتے رہنے تھے ، کسی کو کوئی خیال نہی تھا ان کے بارے میں

جب سکول کھلے اس وقت یہی قوم بڑی خوش تھی

کوئی خیال کرو یار ، صرف نوروں کی سستی سیاست اور اس کے فضلو جیسے دین فروش چیلوں کے پیچھے نہ جاؤ
جو ہر چیز کو دین کے خلاف کہہ دیتے ہیں
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی صاحب نے جو الزام لگاۓ ہیں ، انتہائی بوگس اور لغو ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
پاک ترک سکولز حقیقت میں ، اس لچر پن اور گلیمرائز طرز تعلیم سے عاری ہیں ، جو ہمارے ہاں انگلش میڈیم میں اب لازم و ملزوم ہے
بہت سے انٹرنیشنل سکولز میں کیا کچھ ہوتا ہے ؟ یہ سب معلوم ، لیکن وہاں سے صرف نظر

مسلۂ یہ ہے ، اجازت ملی ، قانونی مراحل و ضروریات پوری ہوئیں ، ایک عرصۂ سے سکولز اسٹیبلش ہیں ، ہزاروں بچے پڑھتے ہیں

یہ کیا طریقہ ہوا ؟ نا الزام کوئی ، نا مقدمہ کوئی ، یکایک سب لپیٹ دو ، دوست ملک کا خیال رکھنا ہے ، لیکن اپنا حلیہ کیوں بگاڑ لینا ہے ؟ احمق کہیں کے

مجھے یقین ہے کہ آخری الفاظ میں آپ کا اشارہ میری طرف ہر گز نہیں ہے۔
 
PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی صاحب ذرا سوچو کہ
اگر اردوگان نہ آتا تو یہ سکول چلتے رہنے تھے ، کسی کو کوئی خیال نہی تھا ان کے بارے میں

جب سکول کھلے اس وقت یہی قوم بڑی خوش تھی

کوئی خیال کرو یار ، صرف نوروں کی سستی سیاست اور اس کے فضلو جیسے دین فروش چیلوں کے پیچھے نہ جاؤ
جو ہر چیز کو دین کے خلاف کہہ دیتے ہیں

اسکول کے خلاف ہر گز نہیں۔ اسکول کی انتظامیہ درست ہاتھوں میں نہیں تھی

اب معارف نامی آگنائزیشن انہی اسکولوں کو چلائے گی۔ کیا یہ اچھی خبر نہیں

نواز شریف اور ن لیگ کو الگ رکھ کے ملکی معاملے پر بحث کی۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
اسکول کے خلاف ہر گز نہیں۔ اسکول کی انتظامیہ درست ہاتھوں میں نہیں تھی

اب معارف نامی آگنائزیشن انہی اسکولوں کو چلائے گی۔ کیا یہ اچھی خبر نہیں

نواز شریف اور ن لیگ کو الگ رکھ کے ملکی معاملے پر بحث کی۔

کوئی تو چلائے گا ان کو
امریکی سکول بھی ہیں پاکستان میں اور کانونٹ سکول ہمیشہ سے ہی رہے ہیں ، ان کی انتظامیہ اسلامی ہے ؟؟؟؟

لیکن اس بات کا جواب دیجے کہ گولن اردوگان کے ساتھ تھا تو ٹھیک ، اس سے علیحدہ ہو گیا تو غیر اسلامی ؟؟؟

اردوگان نے کتنی دیر رہنا ہے ؟؟ اور چند سال
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

مجھے یقین ہے کہ آخری الفاظ میں آپ کا اشارہ میری طرف ہر گز نہیں ہے۔

ویسے اشارہ آپ کی طرف نہی تھا لیکن آپ نے پوچھ کر اشارہ اپنی طرف ہی کروا لیا ہے
:lol:
 
Back
Top