[TABLE="align: center"]
[TR]
[TD]
Share[/TD]
[TD]
خاتون سے زیادتی کے الزام میں کوئی صداقت نہیں، ایاز میر[/TD]
[TD]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 3, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 3, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 3, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: small_txt, colspan: 2, align: right"]
لاہور(نمائندہ جنگ)چکوال سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ایاز میر نے کہا ہے کہ ایک دو شیزہ تبسم فاروق کی جانب سے ان پر زیادتی کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ گزشتہ روز پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ایاز میر نے کہا کہ خاتون کی جانب سے 22 مئی کو ان پر زیادتی کا جو الزام لگایا گیا ہے اس دن میں چکوال میں موجود ہی نہ تھا میں اس دن لاہور میں تھا ۔انہوں نے موبائل ٹیلیفون کا بل اور اپنی مصروفیات کا شیڈول بھی دکھایا۔انہوں نے کہا تبسم فاروق سے زیادتی کا کوئی گواہ ہے نہ کوئی میڈیکل رپورٹ مخالفین میرے خلاف کھیل کھیل رہے ہیں۔[/TD]
[/TR]
[/TABLE]