Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
ہم سب کے اردگرد گلی، محلے، بازار یا سڑک پر بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو انتہائی ضعیف ہونے کے باوجود روزانہ سخت مشقت کرتے ہیں_ شدید گرمی، سردی اور بارش میں بھی اپنا کام جاری رکھتے ہیں_ سچ تو یہ ہے کہ ایسے لوگ بالواسطہ یا بلاواسطہ ہماری ہی خدمت کرتے ہیں_ محنت کرنا یا چھوٹا کام کر کے حلال روزی کمانا کوئی طعنہ نہیں ہے_ اگر ہم ان سے بہتر جگہ پر ہیں تو اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی کی نوازش ہے اور اگر یہ لوگ آپ سے کمتر کام کر رہے ہیں تو ان میں بھی ان کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ یہ بھی اللہ تعالی کی طرف سے ان کا امتحان ہے_
-
اگر کوئی بوڑھا موچی، درزی، نائی، رکشہ والا، سبزی والا، چھابڑی والا، مزدور یا قلی آپ سے کام کے عوض کچھ زیادہ ( آپ کے اندازے سے زیادہ) پیسوں کا تقاضا کر رہا ہے تو ان کی مدد کرنے کی نیت سے ان کو اتنے ہی پیسے دے دیا کریں_ ایسا کرنے سے آپ نا صرف ان محنتی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں بلکہ عزت نفس مجروح کیے بنا آپ ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں_ یہ لوگ حالات کے ستائے ہوتے ہیں، اپنی زندگی کے تلخ ترین دور سے گزر رہے ہوتے ہیں ان پر رحم کیا کریں_
-
اگر آپ ملازم پیشہ ہیں یا کاروباری ہیں تو آپ کو یہ چھوٹا مگر انتہائی خوبصورت عمل کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی لیکن اگر آپ طالبعلم بھی ہیں اور آپ کے پاس محدود جیب خرچ ہے، تب بھی آپ اپنی کسی موج مستی پر سمجھوتہ کر کے ان کی مدد کر سکتے ہیں_

آئیے ایک مہذب اور اچھے شہری بن کر پائدار تبدیلی کا آغاز بنیں_ شکریہ !

Last edited: