Belal
Senator (1k+ posts)

پاکستان کی وفاقی حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے قانون ساز ادارے ایوان بالا میں رائے شماری کے بغیر دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال یعنی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا نام شہید ذوالقفار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی رکھنے کا بل منظور کرلیا۔
پمز کا نام بدلنے کے معاملے پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ نے قائداعظم کی تصویر اٹھا کر احتجاج کیا، اراکین نے نشتوں پر کھڑے ہو کرنعرے بازی کی۔
ایوان بالا میں شدید احتجاج کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل یعنی جمعہ کو دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے بتایا کہ بل منظور کرانے پر کوئی ووٹنگ نہیں کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں پہلے قائداعظم کے نام سے ڈگری دی جاتی تھی اور اب ذوالفقار بھٹو کے نام سے ڈگری جاری کی جائے گی جو کسی طور بھی مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا نام قائد اعظم کے بجائے ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی رکھ دیا گیا، بانی پاکستانی کے نام پر ذوالفقار بھٹو کی چھتری دی جارہی ہے۔
وسیم اختر کے مطابق یونیوسٹی بنانا اچھی بات ہے لیکن اعتماد میں لینا چاہیے تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل کو رائے شماری کے لیے دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے۔
http://urdu.thenewstribe.com/featured/2013/02/21/pakistan-institute-of-medical-sciences-pims/
Last edited by a moderator: