اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کچھ دن بعد اچھی خبر سنیں گے، افتخار چوہدری
کوئٹہ: چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کہتے ہیں کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کچھ دن بعد عوام اچھی خبر سنیں گے۔
کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں عدلیہ اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کر رہی ہے،
بالخصوص کرپشن کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس کا نتیجہ سب کے سامنے آجائے گا لیکن اس کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کچھ دن بعد عوام اچھی خبرسنیں گے۔
افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے عدلیہ پر الزامات غلط ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے الزامات کی سیاست کرنے والوں کے بارے میں سب کو پتا لگ جائے گا۔
http://www.express.pk/story/376664/