NeutralMafia
Chief Minister (5k+ posts)
کل ایک جج صاحب نے فرمایا۔"جہاں انصاف ملتا ہےوہاں کپڑےسکھائے جارہے ہیں"۔
ایک جج صاحب نے فرمایا۔" سپریم کورٹ پر شلواریں لٹکی ہوئی ہیں"۔
ان محترم جج صاحبان کو شلواریں نظر آگئیں لیکن ظلم و جبر کا جو کھیل 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں 12 گھنٹے تک کھیلا جاتا رہے۔، وہ نظر نہیں آیا؟
چودہ لاشیں گر گئیں۔۔ وہ نظر نہیں آئیں؟
ان میں سے 2 خواتین تھیں اور ان 2 میں سے ایک حاملہ بھی تھیں۔۔وہ نظر نہیں آئیں؟
سو لوگ زخمی ہوئے۔۔ وہ نظر نہیں آئے؟
یوم شہداء کے لئے آنے والے لوگوں پر جو ظلم و ستم ہوئے۔۔ وہ نظر نہيں آئے؟
ماڈل ٹاؤن کے پورے علاقے کو 10 دن کے لئے محصور کیا گيا۔۔وہ نظر نہيں آیا؟
اس دوران نہ تو کچھ کھانے ، پینے کےلئے آنے دیا گیا اور نہ ہی ادویات کو۔۔ وہ نظر نہیں آیا؟
ایک شخص اسی دوران ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوا جس کی ایمبولینس کو ہسپتال نہیں جانے دیا گيا۔۔ وہ نظر نہیں آیا؟
13دن سے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہیں۔۔ وہ نظر نہیں آیا؟
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ابھی تک نہیں کٹ سکی۔۔۔محترم جج صاحب کیا وہ آپ کو نظر نہیں آرہا؟
اگر یہ سب آپ کو نظر نہیں آرہا تو آپ کو بھی کوئی حق نہيں پہنچتاایسی بات کہنے کا کہ " جہاں انصاف ملتا ہے وہاں کپڑے سکھائے جارہے ہیں"
اگر انصاف مل رہا ہوتا تو آپ کی اس عمارت جسے آپ لوگ سپریم کورٹ کہتے ہیں اس کے سامنے لوگ یوں اپنے گھربار،کاروبار چھوڑ کرنہ پڑے ہوتے !!!
Oriya Maqbool Jan
Last edited by a moderator: