Pak wont tolerate US great game in region

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
1-12-2011_59024_1.gif
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
http://www.thenews.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=9257

ISLAMABAD: Pakistan on Wednesday made it clear to the US that it will not tolerate the latter’s ‘great game’ in the region, Geo News reported.

According to the sources at Pakistan’s Foreign Office, Pakistan has made it clear to the visiting US vice president Joe Biden that Pakistan will not tolerate US ‘great game’ in the region.

Joe Biden had admitted foreign intrusion in areas located along Pak-Afghan border, sources added. Biden, however, agreed that Afghan problem could not be resolved only through use of force.

“No US boot will tread on Pakistani soil and there will be no violation of Pakistan’s sovereignty and territorial integrity,” the US vice president was quoted as saying by FO sources.

The sources also said that the US had been offered to become part Afghanistan’s reconstruction process.
 

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
great game yaar matlab zardari ka hissa time pe nahi mila to khailna chor day ga(bigsmile)
 

hans

Banned
Do any one know actual meaning of the word Great Game?

In the time of British Raj, Acronym "Great Game" was use for Animal Hunting. In our time it mean Hunting for Political leaders. Interesting question would be to see who hunts who?

Further one should read Dawn front page "Pakistan ‘epicentre’ for global terrorism: Mike Mullen"
Now What does Epicentre means, that's another question.
 
Last edited:

elipst

Minister (2k+ posts)
At least they said they wont tolerate American interference in our country, that is something.
Dont think it will amount to much, we have been selling ourselves to them for the past 60 years....
 

billo786

Senator (1k+ posts)
جوبائیڈن کو پاکستان میں مشکل صورتحال کا س

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے پاک امریکہ تعلقات اس وقت ایک نیا رخ اختیار کرگئے جب پاکستان کے دورے پر آئے جوبائیڈن پر پاکستانی قیادت نے واضح کر دیا کہ افغانستان میں جاری گریٹ گیم کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی قیادت کا اشارہ افغانستان میں جاری اس پاکستان مخالف کھیل کی جانب تھا جو امریکہ ' بھارت اور افغان حکومت مل کر کھیل رہے ہیں۔ سینیٹر جوبائیڈن نے پاکستانی قیادت کے سامنے یہ بات تو تسلیم کی کہ غیر ملکی مداخلت بارے پاکستان کے خدشات درست ہیں لیکن ظاہر ہے یہ سب اس وقت تک نہیں ہوسکتا تھا جب تک امریکہ خود اس کھیل کا حصہ نہ بنتا سو جوبائیڈن سے یہ بھی پوچھا جانا چاہیے تھا کہ اس نے اپنے ایک ایسے حلیف کے خلاف افغانستان کو سازشوں کا مرکز کیوں بننے دیا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خود امریکہ سے بھی زیادہ نقصان اٹھاچکا ہے۔
سینیٹر جوبائیڈن کو یہ بات کہنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی کہ پاکستان کے لئے اصل خطرہ امریکہ نہیں انتہا پسند ہیں پہلے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
امر واقعہ یہ ہے کہ امریکہ نے جس عیاری اور مکاری سے پاکستان کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت اس پر سخت نالاں ہے اور آج پوری قوم یک زبان ہوکر کہہ رہی ہے کہ جتنا نقصان ہمیں امریکہ نے پہنچایا اتنا طالبان اور القاعدہ نے بھی نہیں پہنچایا۔ پاکستان کی بالائی سطح سے لے کر زیریں سطح تک پائے جانے والے یہ خیالات امریکہ تک بھی پہنچ چکے ہیں اس لئے چور کی داڑھی کا تنکا خود ہی بول پڑا اور جوبائیڈن ایک ایسی بات خود ہی کہہ گئے جو ان سے پوچھی بھی نہیں گئی تھی۔
وہ خاصے برہم بھی تھے اور بوکھلائے ہوئے بھی۔ سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں انہیں جس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اس طرح کی صورت حال کا سامنا اس سے پہلے کسی امریکی عہدیدار کو نہیں کرنا پڑا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جس وقت وہ جنرل کیانی سے ملاقات کرنے جارہے تھے ان کا موڈ خراب تھا کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ اگر سیاسی قیادت سے کچھ نہیں ملا تو عسکری قیادت سے بھی کچھ نہیں ملے گا۔
درحقیقت یہی وہ پالیسی ہے جسے بہت پہلے اختیار کرلیا جانا چاہیے تھا کیونکہ ایک عرصہ پہلے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے اور اس نے ہمیں جس دلدل میں پھنسا دیا ہے اس سے نکلنے کے لئے ہمیں بہت ہاتھ پائوں مارنا پڑیں گے اور نام نہاد جنگ کی جتنی قیمت ہم ادا کرچکے ہیں اس سے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
سینیٹر جوبائیڈن سے جو کچھ کہا گیا ہے اس کا ردعمل ضرور ہوگا لیکن ظاہراً امریکہ یہی پوز کرتا رہے گا کہ وہ پاکستان کا دوست ہے مقاصد کے حصول کے لئے اب وہ ایک مشکل اور پیچیدہ راستہ اختیار کرے گا کیونکہ امریکہ کے پالیسی ساز اس طرح کے معاملات میں ایک سے زیادہ پالیسیاں بناتے ہیں۔ جب ایک ناکام ہونے لگے تو دوسری اپلائی کر دیتے ہیں اور دوسری بھی ناکام ہو جائے تو تیسری کو بروئے کار لاتے ہیں۔
امریکہ نے یہ بھی محسوس کرلیا ہوگا کہ شائد ان حالات میں پاکستانی فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ کرے۔ یہ بات اسے مزید سیخ پا کرے گی لیکن پاکستانی عوام خاطر جمع رکھیں وہ پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ پائے گا۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان کی دلدل سے نکل سکے لہٰذا اب اسے پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
سینیٹر جوبائیڈن کا بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک غلط تاثر ہے کہ ہم بھارت کو پاکستان پر فوقیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کو یہ یقین دلانے کی کوشش بھی کی کہ آئندہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے لیکن محض زبانی جمع خرچ سے۔ امریکہ نے عملاً پاکستان کو تنہا چھوڑ رکھا ہے ورنہ اس کے لئے کیا مشکل تھا کہ زیادہ نہ سہی کم از کم پاکستان کی توانائی کی ضروریات ہی پوری کر دیتا تاکہ پاکستان کا معاشی پہیہ چلتا رہتا۔ ہمیں اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے شعبوں میں امریکہ کی فراخدلانہ مدد کی ضرورت تھی لیکن اس نے ہمارے ساتھ کسی بھی شعبے میں دوستانہ تعاون نہیں کیا اور یہ بات بھی نوٹ کرلی جائے کہ اگر ہم نے اسے افغانستان سے محفوظ واپسی کی ضمانت فراہم کر دی اور اس حوالے سے بہت بھاری بوجھ خود اٹھالیا تو وہ اس حوالے سے بھی ہمارے ساتھ دھوکہ ہی کرے گا۔ رہی بھارت کو فوقیت نہ د ینے کی بات تو جوبائیڈن کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو کچھ کھلی آنکھوں سے نظر آرہا ہے وہی سچ ہے۔ امریکہ نے بھار ت کے ساتھ حالیہ برسوں میں جو معاشی اور فوجی تعاون کیا ہے ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ سول جوہری نیو کلیئر تعاون کوئی معمولی بات نہ تھی کہ جسے ہم کبھی بھول سکیں۔ کتنی ڈھٹائی اور بے شرمی سے ہمیں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ اس طرح کا تعاون نہیں کیا جاسکتا اور ایک اسی پر کیا موقوف امریکہ نے تو پاکستانی تعاون کے بدلے میں مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دینے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر کہاں گئی وہ مدد؟ پاکستانی قیادت ہمت کرے اور اس مصیبت سے جان چھڑالے ' عوام پوری طاقت سے اس کا ساتھ دیں گے۔
 

alibaba222

Minister (2k+ posts)
Re: جوبائیڈن کو پاکستان میں مشکل صورتحال کا س

Pakistan tarqi bhee tab he kery ga jab is musebat say nikly ga warna her koee pak may apni game kehlta rhey ga or ham qoom pasti may jaty rahye gye
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
Re: جوبائیڈن کو پاکستان میں مشکل صورتحال کا س

فواد ڈیجیٹل ہوں منہ پھٹ نہ کچھ
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Re: جوبائیڈن کو پاکستان میں مشکل صورتحال کا س

فواد ڈیجیٹل ہوں منہ پھٹ نہ کچھ


آخر پینڈو ہی نکلے ہو نا. بےشرم اور بےغیرت نسل کو چیلنج کر رہے ہو. کس ننگ ملت ننگ دین کو چیلنج کر رہے ہو اسے تو خالق و مالک سینٹ کام کی نوکری کرنی ہے وہ ابھی ڈھٹائی کے ساتھ آ جایے گا. چیلنج کسی آزاد اور غیرت مند کو کیا جاتا ہے تنخواہ دار کو نہیں پینڈو بھائی