such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
بسم اللہ الرحمان الرحیم
میں اللہ کی توفیق سے یہاں وہ باتیں ذکر کرنا چاہوں گا جو آپ کو انشاءللہ صرف اور صرف سعودی عرب کی بابرکت سرزمین پر ہی ملیںگی...جن کا تعلق چاہے سیاسی معاملات سے ہو یا معاشی یا مذہبی..یوں تو اس دنیا کے نقشے پر ٢٠٠ ممالک ہیں اور انمیں سے ٥٧ اسلامی ممالک ہیں اور انمیں بہت سی باتیں مشترک بھی ہیں..جیسے بادشاہت، اسلام، ٹی وی چنلز وغیرہ وغیرہ ...تو یہ اور اس جیسے ہزاروں باتیں آپ کو دنیا کے کئی ممالک میں مشترک ملیںگی. مگر میں یہاں انشاءللہ صرف اور صرف ان باتوں کا تذکرہ کرونگا جو صرف اور صرف سعودی عرب کے ساتھ خاص ہیں
ہوسکتا ہے کے انمیں سے کچھ باتیں آپ کو پسند ہوں اور کچھ نا پسند...مگر میرا مقصد ان پر بحث کرنا نہیں بلکے صرف لوگوں تک معلومات پونہچانا ہے
سب سے پہلے خانہ کعبہ دوسرے الفاظ میں مکّہ مکرمہ
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلّم دوسرے الفاظ میں مدینہ منورہ
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی اونچی قبر نہیں ملیگی اور یہ سب اسٹیٹ پالیسی کے تحت ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں مساجد صرف اور صرف ایک ہی مکتبہٴ فکر کی ملینگے یعنی اہلسنت والجماعت کی یعنی کوئی فرقہ پرستی نہیں
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں آپ کو دنیا کے کسی دیگر مذھب کی کوئی عبادت گاہ نہیں ملیگی نہ چرچ نہ مندر
سعودی عرب وہ واحد جگہ ہے جہاں کسی بھی قسم کا کوئی غیراسلامی نشان یعنی صلیب وغیرہ نہیں ملیگا
سعودی عرب وہ واحد جگہ ہے جہاں توحید کا نفاذ اور بدعت کی بیخکنی سرکاری سطح پر کی جاتی ہے الحمدللہ
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں شراب پر مکمل پابندی ہے حتیٰ کے غیر مسلموں کو بھی اس کی اجازت نہیں...یہ میں قانون کی بات کر رہا ہوں بہرحال نفاذ میں ضرور کوتاہیاں ہوسکتی ہیں
سعودی عرب وہ واحد جگہ ہے جہاں عورتوں کے پردے کوقانونی سطح پر نافذ کیا جاتا ہے...حکومت بہرحال اس میں سست ہے مگر اسلامی پولیس اس پر سختی کرتی ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں اترتے ہی مسلم یا غیر مسلم عورت کو عبایا پہننا پڑتا ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی شخص تعویذ گنڈا نہیں پہن سکتا یعنی قانونا جرم ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں جادوگر اور نجومیوں کی سزا قتل ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں اسلامی پولیس کا ادارہ ہے جسے حکومتی سرپرستی حاصل ہے مگر اسکے ذمہ دار علما ہیں..جسے
ادارہ امربلمروف ونہی عن المنکر کہا جاتا ہے...اس ادارہ سے متعلق حکومت اور علما میں کافی ٹکراؤ بھی رہتا ہے مگر الحمدللہ فلحال یہ ادارہ اللہ کی توفیق سے قائم ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں اسلامی پولیس کا ادارہ ہے جسے حکومتی سرپرستی حاصل ہے مگر اسکے ذمہ دار علما ہیں..جسے
ادارہ امربلمروف ونہی عن المنکر کہا جاتا ہے...اس ادارہ سے متعلق حکومت اور علما میں کافی ٹکراؤ بھی رہتا ہے مگر الحمدللہ فلحال یہ ادارہ اللہ کی توفیق سے قائم ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں ہر نماز کے وقت تمام کاروبار حکومتی یا انفرادی بند کرنا پڑتا ہے حتیٰ کے پٹرول ممپ بھی ...اور خلاف ورزی پر سزا ہے
سعودی عرب واحد ملک ہے جہاں عدالتی نظام کی بنیاد قرآن اور سنت ہے اور جج کے عہدے پر صرف اور صرف وہ شخص فائز ہوسکتا ہے جو اسلامی شریعہ کا گریجویٹ ہو
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں سنیما نہیں
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں عورتوں کے گاڑی چلانے پر پابندی ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں مرد اور عورتوں کے لئے ہر سطح پر علیحدہ نظام قانون کا حصّہ ہے اور خلاف ورزی پر سزا ہے
سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اسلامی کلنڈر رائج ہے یہاں تک کے جب آپ ائیرپورٹ پر اترینگے تو آپ کے پاس پورٹ پر اسلامی تاریخ کی سٹمپ لگای جائیگی...چاہے مسافر مسلمان ہو یا غیر مسلم
سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جو دنیا بھر میں سرکاری سطح پر مسجدیں تعمیر کرتا ہے اور اسکا پورا فنڈ حکومت مہیا کرتی ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں سرکاری سطح پر کروڑوں کی تعداد میں قرآن پاک اورہر زبان میں انکے تراجم چھاپے جاتے ہیں اور پھر انھیں دنیا بھر میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے
سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جس نے روم میں پہلا اسلامی مرکز قائم کیا اور آج تک اسے سرکاری سطح پر فنڈ دیا جاتا ہے
میں نے اوپر جو کچھ ذکر کیا اور انمیں جو قوانین بیان کئے تو ہوسکتا ہے کے ان پر عمل میں کمی بیشی یا نقائص ہوں جو میرے موضوع سے خارج ہے
Last edited: