such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Breaking News: MQM Chief Altaf Hussain Odder Dr Ishrat-ul-Ibad Khan Take Gover Ship Charge Back.


آپ ہم پر غصہ ہے اور ہماری کوئی صفائی تک سننا پسند نہیں کر رہے۔

کیا آپ سے پھر بھی میں گذارش کر سکتی ہوں کہ آپ سوچیے کہ:۔

اگر یہ عذاب ہے تو مشرقی پاکستان میں مرنے والے معصوموں پر کیوں عذاب نازل ہوا تھا۔ طالبان کے ہاتھوں ذبح ہونے والے معصوموں پر کونسا اللہ کا عذاب تھا؟

ایم کیو ایم کو وجود اور طاقت اور اسلحہ بعد میں وقوع پذیر ہوا، مگر یہ عذاب تو اہلیان کراچی پر اس سے پہلے نازل ہوتا رہا اور قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی میں 1987 میں ہونے والا قتل عام کیا آپ بھول گئے جہاں تین سو زائد معصوموں کو فقط چند گھنٹوں میں بھون کر رکھ دیا گیا، ہزاروں زخمی ہوئے، گھروں کو آگ لگا دی گئی۔۔۔۔۔ اس وقت تو ایم کیو ایم طاقت میں نہ آئی تھی مگر پھر بھی یہ معصوم قتل ہوئے۔
یہی حال پکا قلعہ آپریشن میں سامنے آیا اور بے تحاشہ معصوم مائیں اور بچے تک مار دیے گئے۔

آپ ہم پر بہت غصے میں ہیں، مگر پھر بھی خدا کے لیے امتحان اور عذاب میں فرق کیجیے۔ ہم لوگ درندے نہیں ہیں بلکہ آپ جیسے ہی انسان ہیں، آپ جیسے ہی انسانی خون بہنے پر غمزدہ ہوتے ہیں، آپ ہی کی طرح امن و امان سے رہنا چاہتے ہیں۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آپ کی تمام پوسٹ صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں

سب سے پہلی بات یہ کے حال ہی میں جو ١١٢ لوگ مارے گئے وہ سارے کے سارے قصبہ کے رہائشی نہ تھے اور نہ ہی سارے کے سارے ایم کیو ایم کے ورکر تھے، بلکے انمیں کثیر تعداد پشتون بھائیوں کی تھی جو شہر کے مخلتف علاقوں میں مارے گئے جو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، ...جی ہاں قصبہ کالونی پر پہاڑوں سے فائرنگ ضرور کی گئی ہوگی اور اس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں مگر جہاں تک اموات کا تعلق ہے تو اس علاقے میں صرف چند لوگ مارے گئے ہیں باقی تو پورے کراچی میں قتل عام ہوا ہے جس میں دیگر قومیتوں کے لوگ بھی شامل ہیں
اس لئے آپ کا یہ کہنا کے یہ قصبہ کے لوگوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے سفید جھوٹ ہے

کراچی میں قتل عام پچھلے تین سال سے ہو رہا ہے، ہزاروں لوگ مارے جا چکے اور آئندہ بھی اس میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی اور ان تین سالوں میں کچھ نہیں تو آدھے درجن بار ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہوئی ہے اور جب بھی علیحدہ ہوئی ہے ایک دفعہ بھی بنیاد کراچی کے لوگوں کے قتل عام کو نہیں بنایا، اس لئے یہ کہنا کے ایم کیو ایم کراچی کے لوگوں کے تحفظ کے لئے حکومت میں شامل ہوتی ہے یا علیحدہ تو یہ صرف اور صرف سفید جھوٹ ہے..ایم کیو ایم، پی پی پی اتحاد پچھلے تین یا چار سالوں سے کراچی کے قتل عام کو نہیں رکوا سکا تو اب یہ اتحاد کیسے رکواےگا؟؟؟ اور رکواے گا بھی کیسے جبکہ اتحاد اور علیحدگی کا مقصد کراچی کے شہریوں کا تحفظ ہے ہی نہیں...یہ تو صرف اور صرف قبضہ اور طاقت کو برقرار رکھنے کی خاطر چوہے بلی کا کھیل ہے جس میں عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے

اگر پی پی پی کے ساتھ ملنے کا مقصد کراچی کے لوگوں کو قتل عام سے بچانا ہے!!! تو کیا پی پی پی قاتل ہوئی؟؟ کیا آئندہ یہ سمجھا جائے کے
ایم کیو ایم ہمیشہ ہمیشہ پی پی پی کے ساتھ ہی رہے گی؟؟ کیوں نہ ایم کیو ایم کو پی پی پی میں ضم کردیا جائے؟؟ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری....کراچی میں قتل عام کا مسلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم

الطاف نے یہ کیوں کہا کے حکمرانوں اپنی تلواریں تیار رکھو ہم اپنے سینے تیار رکھتے ہیں...الطاف کو کہو اب ایسی بڑھکیں مارنا چھوڑدے اور اپنے آپ کو بہادر اور نڈر کہنے کے بجاے ڈرپوک اور بزدل کہا کریں، ایک آفاق کی رہائی کا ڈر ہی اس کے لئے کافی ہے اور میرے خیال میں اس کی رہائی کی منسوخی ہی حکومت میں واپسی کی وجہ بنی ہے

اور آپ تو کراچی کے قتل عام کی ذمہ داری اے این پی پہ ڈالتے ہیں جو اپنی جگہ پر موجود ہے..تو پھر یہ کہنا کے قصبہ کے لوگوں کے تحفظ کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے ...کیا یہ کھلا تضاد نہیں..آپ کے بقول کٹی پہاڑی پر اب بھی مورچے ہیں تو پھر حکومت میں کن شرائط پر واپسی ہوئی ہے؟؟ اگر آپ کی واپسی کے بعد بھی مورچے وہیں ہیں تو پھر واپسی کا مقصد؟؟؟ قصبہ کے رہائشیوں کو واپسی کا کیا فائدہ؟ افسوس بھی ہوتا ہے اور آپ کی منطق پر ہنسی بھی آتی ہے :13:ھ

ذولفقار مرزا کے بیان کے بعد کراچی میں ١٢ انسان نما لوگ مار دئے گۓ، ٤٠ گاڑیاں اور ١٣ بسیں جلدی گئیں، جس کا سلسلہ پورا ایک دن جاری رہا اور الطاف کے بیان پہ سب رک گیا..یہ بیان ایک دن پہلے بھی دیا جا سکتا تھا کے ١٢ لوگ نہ مارے جاتے اور کراچی کی املاک کا نقصان نہ ہوتا، ...مگر کیا کیا جائے کے کرنے والے ہی روکنے کا حکم دے سکتے ہیں...سوال یہ ہے کہ کیا آیندہ پھر کسی کے بیان پہ کراچی میں یہی کچھ تماشا کیا جائیگا؟؟؟ اور حکومت میں رہتے ہووے یہ سب کچھ کیا جائیگا؟؟؟

سوالات بہت ہیں مگر افسوس کے جواب دینے والوں کا ضمیر تعصب کی کھائی میں گر کر اپنی جان گنوا چکا ہے...اب اس ضمیر کی لاش سے صرف اور صرف تعصب کی بدبو آتی ہے، جس نے کراچی کی فضا کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے
 

Rathore

Politcal Worker (100+ posts)
Re: Breaking News: Ishrat-ul-Ibad back as Governor Sindh

Altaf%20Hussain%20Donkey%20Kissing%20Scene[5].jpg
3022f431a1023f424085c45a88bea478.jpg

9aff974b955184fc83321b0bf1b736e5.jpg
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Breaking News: MQM Chief Altaf Hussain Odder Dr Ishrat-ul-Ibad Khan Take Gover Ship Charge Back.



بھائی، یہ اتنا مشکل فیصلہ ہے کہ جس پر آپ ہم پر ناراض بھی ہوں تو مجھے تعجب نہیں ہو گا۔ آپ تو کیا، ہمیں تو اپنے ہی گھر والوں سے اس مشکل فیصلے پر کڑی باتیں سننا پڑ رہی ہیں۔

مگر خدا کے لیے ایک دفعہ جا کر قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی کی ماوؤں سے جا کر بھی پوچھیے کہ وہ کیا کہتی ہیں۔ کیا آپ نے ان بلکتی ہوئی ماوؤں کو دیکھا ہے جو رو رو کر التجائیں کر رہی ہیں کہ جو مرضی کرو مگر ہمارے بچوں کو خون میں نہلانے سے محفوظ کرو، ہمارے گھروں پر برستی گولیاں ختم کراؤ، ہمیں کچھ نہیں چاہیے، ہمیں اپنے بچوں کی جان کی ضمانتی چاہیے۔

آپ ہمارے محترم پاکستانی بھائی ہیں۔ مگر یقین جانیے کہ یہ ناممکن ہے کہ ہر کسی کو خوش کیا جائے۔

اور اس فیصلے پر تو ہم بذات خود خوش نہیں ہیں تو دوسروں کو کیا خوش کر پائیں گے۔

پاکستان کا موجودہ سیاسی نظام ایسا ہے جس کے بعد چھوٹی اقلیت کی قسمت میں اکثریت کے ہاتھوں بلیک میل ہونا لکھ دیا جاتا ہے۔

اپنے دل سے بتلائیے کہ کیا آپ میں ہمت ہے کہ آپ جا کر ان روتی بلکتی ماوؤں کو جا کر کہہ سکیں کہ تمہارے بچے مرتے ہیں تو مرتے رہیں، مگر تم اصول کی سیاست کرتے ہوئے دریا میں رہتے ہوئے بھی زرداری اور ذولفقار مرزا اور شاہی سید جیسے مگرمچھوں سے بیر جاری رکھو؟


کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔.پولیس نے گلبہار اور رضویہ میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے الزام میں 21 افراد کو حراست لے لیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلبہار میں گزشتہ روز فائرنگ سے سے ہلاک ہونے والے مذہبی جماعت کے دو کارکنان کے نماز جنازہ کے بعد مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے،، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل چوہان کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے باعث گلبہار اور رضویہ کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور خوف و ہراس کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ۔

What happened now? This killing is after Bhagora Governor appointment ....

Killings with or without Governor.

http://www.dunyanews.tv/index.php?key=Q2F0SUQ9MiNOaWQ9MzA5MjQjTGFuZz11cmR1
 
Last edited:

Saladin A

Minister (2k+ posts)
Even a strayed dog would have more morals and principles than MQM and Altaf Hussein? Has MQM any face or is faceless because it is so ugly and obnoxious?