http://dailypak.com/index.php?pag=detail&id=20361
امریکی قاتل کیس: منٹر، نوازملاقات کا کرشمہ، لیگیوں کو زبان بند رکھنے کی ہدایت
31 جنوری 2011 52 : 16
رائیونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پارٹی رہنماﺅں کو بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ رائیونڈ میں پارٹی اجلاس کے دوران میاں نواز شریف نے رہنماﺅں کو اِس معاملے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے لہٰذا بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ اُنہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو گزشتہ روز امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیا۔ آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور اور سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب نے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے شرکاءکو بریفنگ دی۔ شرکاءنے اِس بات پر اتفاق کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے معاملہ عدالت میں ہے اِس لیے اِس پر کسی بھی قسم کے بیان بازی نہیں ہونی چاہئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی اہلکار یمنڈ ڈیوس کا معاملہ زیر تفتیش ہے اوراِس پر پاکستانی آئین و قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے دس نکاتی ایجنڈے پرحکومتی اقدامات کوغیر تسلی بخش قراردیدیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دس نکاتی ایجنڈے میں ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کااجلاس نوازشریف کی زیر صدارت ہوا۔ نوازشریف کا دس نکاتی ایجنڈے کے بار ے میں اُن کا کہنا تھا کہ مذکراتی ٹیموں کے اجلاس جلد از جلد ہونے چاہئیں اور ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومتی اقدامات نظر آنے چاہئیں۔
---------------
All our so called leaders are without any backbones. We need someone with integrity. Never in a million years Imran will bow before USA. Shame on Nawaz League. He claims that its because the issue is in the court they can't talk about it.
What about the millions of cases going on in courts on which all his pithos are always talking about. What a shame