آج کراچی ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے فوراً بعد بند ہوا۔ سڑکیں ویران ہوئیں اور چند گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔ اگر ایسا ان خود سر اور بے قابو نامعلوم مجرموں نے کیا تو کیا یہ سوال جائز نہیں کہ وہ ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر اتنے برہم کیوں ہیں؟
اور اگر یہ حرکت ان نامعلوم عناصر کی نہیں بلکہ ایک معزز اور مقبول سیاسی شخصیت کی گرفتاری پر ان کے حمایتیوں نے کی ہے تو پھر ان میں اور نامعلوم جرائم پیشہ افراد میں فرق کیا، اس سے قطع نظر کہ ندیم ہاشمی پر لگائے گئے الزامات صحیح ہیں یا نہیں۔
خود ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ندیم ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کی لیکن ان عناصر کی مذمت میں کچھ نہ کہا۔