MQM used Port & Shipping Ministry to smuggle weapons in NATO Containers . Zulfiqar Mirza

Lodhi

Chief Minister (5k+ posts)
8-30-2011_80351_1.gif
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو۔

وہ شخص قتل و غارت کے خلاف تقریر کر رہا ہے جس نے لیاری کے غنڈوں کو آزادی دی کہ وہ لوگوں کے لاشے مثلہ کرتے پھریں، انہیں ذبح کرتے پھریں، ان کے اعضاء کاٹتے پھریں۔

وہ شخص حقوق کی بات کر رہا ہے جس نے سہراب گوٹھ مافیاز کو کھلی اجازت دی کہ وہ لینڈ گرابنگ کریں اور تاریخ کے تمام ریکارڈز توڑ جائیں۔ اس مقصد کے لیے اس نے شاہی سید سے ہاتھ ملایا حالانکہ سب کو پتا ہے کہ دل سے قوم پرست سندھی ہر غیر سندھی کو سندھ دھرتی کا بوجھ سمجھتا ہے، چاہے وہ مہاجر ہو یا پشتون یا پھر پنجابی۔

وہ شخص امن کی بات کر رہا ہے جس نے مہاجروں کا قتل عام کرنے کے لیے حقیقی کے قاتل دہشتگردوں کو ایک بار پھر آزاد کرنے کی ٹھانی ہوئی تھی اور جس طرح نوے کی دھائی میں یہ جناح پور کے جھوٹے الزام میں حقیقی کے قاتل دہشتگردوں کو استعمال کر کے ہزاروں معصوموں کو جان سے مارتے تھے اور ہزاروں مزید کو قانونی عقوبت خانوں (تھانوں) میں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

جو لوگ اس کے قرآن اٹھانے پر اچھل رہے ہیں، وہ یہ بتلائیں کہ:۔

۔ کیا واقعی وہ اس شخص کا یقین کرتے ہیں جس کو مہاجروں کے علاوہ کسی ایک کا ایک بھی جرم نطر نہیں آیا؟

نہ اسے لیاری میں بسنے والے جرائم پیشہ افراد کا ایک ہتھیار نظر آیا، نہ ایک قتل نظر آیا، اور نہ کوئی اور جرم و بدمعاشی۔

نہ اسے سہراب گوٹھ میں غیر قانونی اسلحہ نظر آیا، نہ لینڈ مافیا نظر آیا، نہ پہاڑوں پر بنے مورچے نظر آئے، نہ ان مورچوں سے کراچی کی معصوم آبادی پر برستی گولیاں نظر آئیں۔

کیا یہ لوگ اس منافقت کا جواب دے سکتے ہیں؟

اور کیا وہ وہی ذولفقار مرزا نہیں ہے جو کہ قرآن کی جھوٹی قسم کھاتا ہوا پہلے پکڑا گیا ہے؟ اس سوال کو یہ لوگ پھر سے شیرِ مادر سمجھ کر ہضم کر جاتے ہیں۔ مجال ہے جو اس سوال کا جواب دیں۔

بات سیدھی سی ہے، آپ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی کریں گے اور اسے اسکے حقوق نہیں دیں گے تو وہ آپ کے خلاف ردعمل کرے گا۔ اس ردعمل میں وہ کہاں پہنچ جائے، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بلوچستان ہم سب کے سامنے ہیں۔ اگر پاکستان کو قائم و دائم رکھنا ہے تو ہمیں لوگوں کو انصاف مہیا کرنا ہو گا۔

جب مشرف صاحب نے شہری حکومت کے نام پر اہلیان کراچی کو اندرون سندھ کے وڈیروں سے نجات دلا کر انصاف مہیا کیا تو پوری دنیا نے دیکھا کہ متحدہ کی قیادت کے تحت کراچی نے وہ مثالی ترقی کی جس کی نظیر پورے پاکستان میں نہین ملتی۔ یہ ہی وہ دور ہے جب ایم کیو ایم صحیح معنوں میں ملک گیر جماعت بننے لگی اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے لگی۔

آپ کے پاس چوائس ہے کہ متحدہ کو ایسے پازیٹیو طریقے سے استعمال کریں جیسا کہ مشرف صاحب نے کیا، یا پھر ان کے حقوق سلب کریں اور ان پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے ان پر 1992 کی طرز کا آپریش شروع کر دیں۔ مگر نتیجہ یہ نکلے گا کہ متحدہ کو ختم کرتے کرتے آپ کراچی کو ختم کر دیں گے اور اہلیان کراچی کو پاکستان کا مخالف بنا دیں گے۔

بائی دا وے، ذوالفقار مرزا اس تقریر میں پھر سے مہاجروں کے لیے لفظ "بھیا" استعمال کر رہے ہیں اور انکی نفرت چھپائے نہیں چھپ رہی ہے۔


 
Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Mehwish BB sirf yeh buta dein
Kia Karachi port se uslah aa ruha hay Baber ki nigrani mein?
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Mehwish BB sirf yeh buta dein
Kia Karachi port se uslah aa ruha hay Baber ki nigrani mein?


آپ یہ بتلائیں کہ کیا یہ بات ثابت کرنا ایجنسیز اور عدالتوں کا کام نہیں ہے؟

آپ یہ بتلائیں کہ آج لوگ ذولفقار مرزا کو متحدہ دشمنی میں ہیرو بنا رہے ہیں ۔۔۔۔ مگر یہ سوال ذوالفقار مرزا سے کیوں نہیں کیا گیا کہ وہ پھر اتنے عرصے تک یہ تمام باتیں پتا چلنے پر ان چپ کیوں بیٹھے رہے اور انکے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟

کیا ذولفقار مرزا کی پاکستانیت صرف اُس کے بعد جاگتی ہے جب انکی مرضی کے خلاف لیاری میں آپریشن شروع ہو جاتا ہے اور ٹارچر سیل برآمد ہوتے ہیں؟ کیا آپ نے یہ سوال ذولفقار مرزا سے کیا؟

کیوں ذولفقار مرزا نے اپنے وزارت داخلے کے پورے عرصے میں یہ تمام ثبوت عدالت عظمی کے حوالے نہیں کیے؟

بلکہ ابھی بھی عدالت کے سامنے تو انکی طرف سے کوئی ثبوت پیش ہونے والا نہیں اور آپ کو بھی پتا ہے کہ ذولفقار مرزا نے طرح طرح کی شرائط عائد کر دی ہیں۔

جو شخص قرآن کی جھوٹی قسم کھاتا ہوا صاف پکڑا گیا ہو، آپ اسکی باتوں کو کیا عدالت سے ثابت ہوئے بغیر آمنا صدقنا کہہ کر ایمان لے آئیں گے؟
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Zardari jo ittihadion ko saath lekar chulna chahtay hein
Agar MQM kay khilaf koi action hota to aap rooth jatay!
Zulfiqar Mirza nay to kaha keh agar meray haath bundhay na hotay
to aik aik ko ulta lutka deta chauk mein.
 

A.Ali.T

Minister (2k+ posts)
Zardari jo ittihadion ko saath lekar chulna chahtay hein
Agar MQM kay khilaf koi action hota to aap rooth jatay!
Zulfiqar Mirza nay to kaha keh agar meray haath bundhay na hotay
to aik aik ko ulta lutka deta chauk mein.

آپ ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن کیوں کرنا چاہتے ہیں ، لیاری میں پی پی پی کے خلاف تو ایکشن نہیں ہوا - ہاں آپ بڑے شوق سے قاتلوں کے خلاف ایکشن کی تائید کریں چاہے انکا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو - میں آپکی تائید کرتا ہوں - اور اب تو مرزا صاحب کے ہاتھ کھل چکے ہیں اب انھیں کون روک سکتا ہے وہ جسکو چاہیں الٹا لٹکادیں
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Action should be taken, not only against MQM but against any one
who is involved in killings. This is only possible if we have an independent
authority in governor house.
Do you think PPP will take action against them selves?
or Ishrat would let them take action against MQM?
or Asfund would let them take action against ANP?
No! Zardari loves Ittihadies too much!
Do you agree?
 

biomat

Minister (2k+ posts)
ONE POINT IS CLEAR WHETHER HE IS TRUE OR LIER.. HE SHOULD NOT BE KILLED...
Thats main thing..
 

enigma_1357

MPA (400+ posts)
ALLAH knows the motives behind mirza, but he broke the fear spell of MQM on our media. may ALLAH bless him AMIN, death to target killers, death to Bhata khors,
 

titan

MPA (400+ posts)
in my view This seems like all is preplanned by zardari to finish hold/vote bank of mqm in Karachi

Be very careful MQM K-A-M-I-N-O Zardari is very smart person he is master in lying blackmailing or stuff like that:lol:

he is going to be first ever Democratic elected President of Pakistan who will complete his tenure [hilar]
 

sitarastar

New Member
Why Mirza started giving all this information after Layri Action was taken by Rangers. Moreover does he have.... J I N S.... come under his possession.

Also in politics bringing of QURAN like this is a very low level behaviour for a person. He and his wife should quit PPP and speaker seat.

ilzam bhi lagatee ho aur kursee key maze bhi laetee ho. Aam ke aam aur ghotlion key dam bhe laete ho.