jhootaylog
MPA (400+ posts)

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد غوری نے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے بیانات پر نوٹس لیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگائی جائے۔
کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں شمشادغوری کاکہناتھاکہ ایم کیوایم کی پریس کانفرنس جھوٹ پرمبنی تھی،انہوں نے کہا کہ بھارت وزٹ ویزاجاری کرتاہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں کوبھارت میں سیاسی پناہ کیسے ملی؟۔
شمشادغوری نے مطالبہ کیاکہ2002ءسے2008ء تک جتنے اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے انہیں منسوخ کیاجائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سانحہ12 مئی کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے۔
http://www.thenewstribe.com/urdu/?p=81206&print=1