Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
متحدہ قائد الطاف حسین کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان کو گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حراست میں لیا تھا۔
اسکاٹ لینڈیارڈ نے گزشتہ صبح بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھرپرچھاپامارا جس میں 15پولیس افسران نے حصہ لیا، چھاپے کے دوران الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
11گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے بانی کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جبکہ اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔
یاد رہے اگست 2016 میں کراچی پریس کلب کے باہر قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی۔
بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے منسلک برطانوی شہری کی تقریر کا مکمل متن حاصل کرلیا ہے، جس کا ترجمہ کیا جارہا ہے تاکہ برطانوی قوانین کی روشنی میں اس حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے‘۔
ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقریر کے بعد برطانیہ اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کئی افراد نے بذریعہ خطوط اور کالز اپنی شکایات درج کروائیں تھیں جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
خیال رہے جنوری 2019 میں وزارتِ داخلہ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد حکومت ان کے خلاف کارروائی کیلئے برطانیہ سے جلد رابطہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے خلاف 200 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ برطانیہ بھجوایا جائے گا، شبہ ہے ایم کیو ایم کے دور رہنے والے رہنماؤں کو بانی ایم کیو ایم قتل کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب لندن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں 6 دسمبر 2012 کو متحدہ کے دفتر پہنچی اور چھاپے کے دوران، لاکھوں پاؤنڈ برآمد کئے۔
بعد ازاں اٹھارہ جون 2013 کو لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کے دوران اُن کی رہائش گاہ سے غیر قانونی خطیر پاؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایم کیو ایم کے قائد اپنے گھر سے برآمد ہونے والی رقم کے قانونی ہونے پراسکاٹ لینڈ یارڈ کو تسلی نہیں کراسکے تھے، جس کے بعد اسکارٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور قائد ایم کیو ایم 4 دن زیر حراست بھی رہے اور پھر طلبی پر پولیس اسٹیشن بھی حاضرہوتے رہے تھے۔
http://urdu.aaj.tv/latest/224960
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/RkDWoCJ.jpg
Last edited by a moderator: