یہ پاگل کے بچے ذولفقار مرزا کے بیان پر آمنا صدقنا کہہ کر ایمان لا رہے ہیں۔
حالانکہ یہ وہی شخص ہے جس نے پاکستان توڑنے کی بات کی۔
حالانکہ یہ وہی شخص ہے جس نے لیاری کے غنڈوں کو اتنا مضبوط کیا کہ لیاری سے پیپلز پارٹی کے تین جیتنے والے امیدوار اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔
حالانکہ یہ وہی شخص ہے جو آج ان لیاری کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ہونے پر مستعفی ہوا ہے۔
متحدہ دشمنی میں پاگل پن کا شکار یہ لوگ اس مرزا کی بات پر یقین کرتے ہیں، حالانکہ اگر الگ مہاجر دیش ہی بنانا ہوتا تو پھر متحدہ پورے پاکستان میں اپنی برانچز کیوں کھولتی، کیوں پنجاب میں اتنی محنت کرتی؟
ایک طرف یہ لوگ متحدہ کے پنجاب میں داخلے پر چیخ و پکار کرتے ہیں، اور دوسری طرف متحدہ پر ہی مہاجر دیش بنانے کا الزام بھی لگاتے ہیں، اور وہ بھی ذولفقار مرزا جیسے شخص کی بات پر آمنا صدقنا کہتے ہوئے۔