Maryam Aurangzeb should not play woman card: Shaukat Yousafzai

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

494674_51437835.jpg


اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر تنقید کے جواب میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، منتخب وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف حسن کارکردگی پر جیل نہیں گئے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسسز ہیں، لاڈلے شریف کے لیے جیل کے قوانین کو نہیں بدلا جاسکتا، نواز شریف کو ڈبونے کے لیے رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہی کافی ہیں مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہنگائی کا بہانہ بنا کراپوزیشن احتساب چھپانا چاہتی ہے،عوام چوروں کو دوبارہ واپسی کا موقع نہیں دیں گے، اپوزیشن کی تحریکوں سے احتساب نہیں رکے گا۔

 

Back
Top