Sniper
Chief Minister (5k+ posts)
بیجنگ (نیوز ڈیسک) کتے کے کاٹنے کے واقعات تو اکثر سامنے آتے رہتے ہیں لیکن ایک چینی شخص کو ہمسائے کے کتے نے ایسا کاٹا کہ بیچارہ مردانہ وصف سے ہی محروم ہوگیا لیکن ڈاکٹروں کی کوشش سے اس کے جسم سے جدا ہونے والے حصے کو دوبارہ جوڑ دیا گیا۔ ینگ نامی شخص زوہائی شہر میں اپنے ہمسائے کے ساتھ محو گفتگو تھا کہ ہمسائے کے ظالم کتے نے سیدھا اس کے جسم کے مخصوص حصے پر حملہ کردیا۔ ینگ کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو اس کی پتلون خون میں تر ہوچکی تھی لیکن اس کی خوش قسمتی تھی کہ پتلون کی وجہ سے کتا اس کے جسم کا حصہ کھا نہیں سکا تھا۔ ہسپتال میں سرجن لیاﺅ گولونگ نے ایک طویل آپریشن کے بعد جدا ہونے والے حصے کو دوبارہ جوڑ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ینگ کچھ دنوں میں مکمل صحتیاب ہوجائے گا۔
Last edited by a moderator: