LOOK WHO IS TALKING:

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف​

تازہ ترین
قومی خبریں
05 فروری ، 2025
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے مقابلے میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی تعریف کی۔

بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے: شہباز شریف​

آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا۔

انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد کمزور نہیں ہو گی۔
 
exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان

بھارت میں ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے، جنرل عاصم منیر

ویب ڈیسک شائع February 5, 2025 اپ ڈیٹ 3 گھنٹے پہلے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی—فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی —فوٹو: آئی ایس پی آر
Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، انہوں نے آزادی کشمیر اور دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی۔

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نےافسران اورجوانوں کے جذبےکو بھی سراہا، اور آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سپاہ سالار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ مقصد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کی آزادی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا۔
 
exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان

کشمیرکی خاطر تین جنگیں لڑیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک شائع February 5, 2025 اپ ڈیٹ ایک گھنٹہ پہلے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی—فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی —فوٹو: آئی ایس پی آر
Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیرکا فیصلہ کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، کشمیرکی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، انہوں نے آزادی کشمیر اور دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی۔

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نےافسران اورجوانوں کے جذبےکو بھی سراہا، اور آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سپاہ سالار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ مقصد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کی آزادی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیرکا فیصلہ کشمیر کی عوام کو کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج کو، مزید کہا کہ کشمیرکی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنےکا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے مرعوب نہیں ہوتا، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پراللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر می یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔
 
Back
Top