Kal Tak - 21st June 2010 - Kashmala Tariq

capre786

Minister (2k+ posts)







"Kal Tak" was only for 20 mins. Express News Channel is airing President Zardari's address.
.
 
Last edited by a moderator:

Irfan Kashfi

New Member

=======================================
بے نظیر بھٹو کی روح اپنے مزار میں بیقرار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
=======================================
جاوید چوہدری اپنے " اختتامی خطبے " میں کہتا ہے کہ عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان نہیں مل سکا اس لیئے بے نظیر کی روح اپنے مزار میں بیقرار ہے -
کیا پاکستان کے ایک عوامی فلاحی ریاست نہ بن سکنے کی وجہ سے قائد اعظم کی روح مزار قائد میں بیقرار نہیں ہے ؟ قائد اعظم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا -
کیا پاکستان کے ایک سیکولر سٹیٹ نہ بن سکنے کی وجہ سے قائد کی روح بے چین نہیں ہے ؟
قائد اعظم نے پاکستان کوایک سیکولر سٹیٹ بنانے کا وعدہ کیا تھا جس کے اندر ریاست کو فرد کے عقیدے سے کوئی سروکار نہیں ہونا تھا -
کیا پارلیمینٹ کے اوپر سپریم کورٹ کی بالا دستی قائم کرنے کی کوششوں کو دیکھ کر علامہ اقبال کی روح اپنے مزار کے اندر بے چین نہیں ہو گی جنہوں نے پارلیمینٹ کو انتہائی بالادست ادارہ قرار دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ اب اسلامی تعلیمات کی تفہیم ، تعبیر اور اجتہاد کا حق بھی صرف اور صرف پارلیمینٹ کو حاصل ہو گا -
کیا ظلمت و جہالت اور گمراہی و ضلالت کی اندھیروں کو دیکھ کر سر سید احمد خان کی روح نہیں تڑپتی ہوگی جنہوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کو جدید علوم ، ارتقا اور عقل و دانش کا راستہ دکھاتے دکھاتے تن من دھن کی بازی لگا دی ؟
جواید چوہدری ایک گھٹیا اینکر تو ہے ہی ، اس پروگرام میں اس نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ اسے اپنے اسلاف کی روایات کا پاس بھی نہیں اور وہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی اپنے پروگرام کے دوران زہر افشانی سے باز نہیں رہا -​