Muslimonly
Senator (1k+ posts)
Jamaat Islami raises voice for Overseas Pakistanis
بیرون ملک کال ریٹ میں کیا ہوشربا اضافہ واپس لیاجائے۔لیاقت بلوچ
لاہور9 اکتوبر 2012ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بیرون ملک کال کے ریٹ میں کیا گیاہوشربا اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ حج کے مبارک مہینے میں جبکہ ہزاروں پاکستانی حج کے لیے حرمین شریفین میں ہیں اور لاکھوں پاکستانی شہر ی روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہیں ان کو شدید پریشانی کا سامناہے ۔ لوگ اپنے پیاروں سے بات کرنے کو تر س گئے ہیں ہر کوئی حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن پر لعنت بھیج رہاہے لیکن شرم و حیا سے عاری حکمران دونوں ہاتھوں سے مال بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ دنیا بھر میں روزگار کے سلسلہ میں گئے ہوئے پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھیجتے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں ان کے خون پسینے کی کمائی بھی شامل ہے لیکن اب حکومت نے بیرون ملک کال نرخ میں ہوشربا اضافہ کر کے ناصرف بیرون ملک پاکستانی شہریوں بلکہ پاکستان میں ان کے خاندانوں اور بچوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز تیل و گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے پہلے ہی غریب آدمی کی کمر توڑ دی تھی ۔ حکومت کو سوائے لوٹ مار اور مہنگائی میں اضافے کے کوئی کام نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کال کے ریٹ میں اضافہ قومی ٹیلی فون سروس کو نقصان پہنچانے اور غیر ملکی کمپنیوں کی چاندی کرانے کی گہری سازش ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پی ٹی اے فوری طور پر اس ٹیکس کو واپس لے کر سابقہ نرخ بحال کرے ۔

Last edited by a moderator: