چیئرمین ایف بی آر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق
ـ 19 جون ، 2011
لاہور (نمائندہ خصوصی) جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں چیئرمین ایف
بی آر سلمان صدیق کے مبینہ طور پر نشہ میں دھت بیٹے نے گاڑی
کی ٹکر مار کر موٹر سائکل سوار نوجوان کو ہلاک کر دیا پولیس نے بااثر
بیوروکریٹ کے بیٹے کو بچانے کیلئے حادثے کے تقریباً 14گھنٹے بعد
شراب کا اثر ختم ہونے پر طبی ملاحظے کیلئے بھجوایا۔ معلوم ہوا ہے
سلمان صدیق کا 22سالہ بیٹا زوہیب سلمان ہفتہ اور اتوار کی درمیانی
شب کار نمبرlxw-7156 پر تیز رفتاری سے جنوبی چھاونی کے اوور
ہیڈ برج سے اتر رہا تھا جہاں اس نے گاڑی بے قابو ہونے پر موٹر
سائیکل نمبرlem-6233 کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار
طارق پل سے کئی فٹ نیچے گر کر جاںبحق جبکہ اسکا دوست احسان شدید زخمی ہو گیا موقع پر موجود لوگوں نے کار سوار کو
پولیس کے حوالے کر دیا۔ لوگوں کا کہنا تھا ملزم اس وقت شراب کے
نشے میں دھت تھا مگر جب پولیس کو یہ معلوم ہوا ملزم ایک بااثر بیورو کریٹ سلمان صدیق کا بیٹا ہے تو ایس پی کینٹ حشمت کمال
سمیت پولیس افسروں اور سفارشیوں کی تھانے میں لائن لگ گئی اور ملزم کو فوری طور پر حوالات سے نکال کر تھانے سے باہر منتقل کر
دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے شراب نہیں پی رکھی تھی لوگوں کو غلط فہمی ہوئی۔ متوفی کے لواحقین مشتعل تھے اس لئے ملزم
کو تھانہ سے باہر بٹھایا۔ دریں اثناءنجی ٹی وی کے مطابق سلمان صدیق کا بیٹا دوست کے ساتھ سرکاری گاڑی مےں تھا پولیس نے رات
کو سرکاری گاڑی واپس کر دی تھی میڈیا پر خبر آنے پر گاڑی کو دوبارہ تھانے منگوا لیا اور گاڑی سے سرکاری نمبر پلیٹ اتار لی گئی۔

Last edited: