پی ٹی آئی میں منتخب اور غیر منتخب افراد کی سرد جنگ سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ردعمل سامنے آگیا۔
گزشتہ روز سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کو خصوصی انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں منتخب و غیر منتخب لوگوں کی سرد جنگ ہے، کیونکہ وزارتوں کی تبدیلی بھی انہی غیر منتخب افراد کی وجہ سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں، یہاں اہم فیصلے ہو جاتے ہیں اور پتہ ہی نہیں چلتا۔ میرے منع کرنے کے باوجود شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا اور پھر بیرون ملک بھی جانے دیا گیا، اسطرح کے معاملات کا اثر حکومت پر پڑتا ہے۔ نواز شریف کو باہر جانے دیا تو سیاست بالکل ٹھپ ہوجائے گی۔
فواد چوہدری کے بیان پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبیر کو انٹرویو میں کہا کہ فواد بھائی آج کل لیباریٹری میں مصروف ہیں اسلئے انہیں تمام فیصلوں کا پتہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصلوں میں کوئی سیاسی کمزوری نہیں نہ ہی پارٹی میں کوئی اختلاف ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ وزارت اطلاعات صحیح کام نہیں کررہی تھی اسلئےتبدیلی لانا پڑی، عمران خان خودفیصلےکرتے ہیں،کابینہ سے پوچھناضروری نہیں۔ وہ مشورہ ضرور کرتے ہیں لیکن فیصلہ کرناان کاحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتساب نہیں رکےگا، یہ نہیں ہوگا کہ زرداری گر جائے اورنواز شریف بچ جائے۔
وزیراعظم کے فیصلے کمزور ہیں نہ پارٹی میں اختلاف ہے، فواد چوہدری کے انٹرویو پر زلفی بخاری کا ردعمل
پی ٹی آئی میں منتخب اور غیر منتخب افراد کی سرد جنگ سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ روز سماء...;
www.samaa.tv